اب آپ پنجاب میں بغیر کسی پریشانی کے صرف اپنا قومی شناختی کارڈ استعمال کر کے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں! اب ایک سے زیادہ سرٹیفکیٹس اور کاغذات کی ضرورت نہیں ہے! پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی گئی ایک نئی ویڈیو میں آئی جی پولیس پنجاب نے اس نئے طریقہ کار کی وضاحت کی۔
یہ عمل موثر ہے اور پنجاب کے تمام شہریوں کیلئے بہترین ہے۔ آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کچھ اعدادوشمار شیئر کرکے ویڈیو کا آغاز کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ڈھائی کروڑ سے زائد افراد گاڑیوں کے مالک ہیں لیکن صرف 45 لاکھ افراد کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہے۔ مزید یہ کہ صرف لاہور میں 75 لاکھ کے قریب گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں لیکن صرف 7 سے 8 لاکھ افراد کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہیں۔
ڈرائیونگ لائسنس کا طریقہ کار
اب آپ اپنا ڈرائیونگ لائسنس قریب ترین خدمت مرکز سے حاصل کر سکتے ہیں۔ بڑے شہروں میں، یہ سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہے جبکہ چھوٹے شہروں میں، یہ دو شفٹوں میں دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ چھوٹے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت 6 دن کے لیے دستیاب تھی لیکن اب اس میں توسیع کر دی گئی ہے۔ خدمت مرکز ہفتہ کی رات اور اتوار کی صبح بھی ڈرائیونگ ٹیسٹ لے گا۔ ایسا اس لیے کیا گیا ہے کہ لوگوں کو ہفتے کے دنوں میں اپنے کام سے چھٹی نہ لینا پڑے۔
ان تمام تبدیلیوں کے علاوہ سب سے بڑی تبدیلی جو آئی جی پولیس پنجاب نے کی ہے وہ اس عمل کو آسان بنانا ہے۔ اب آپ کو اپنے شناختی کارڈ اور لائسنس فیس کے علاوہ کسی بھی دستاویز، سرٹیفکیٹ یا فارم کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لیے اب آپ اپنے قریبی خدمت مرکز پر جا سکتے ہیں، اپنا ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکتے ہیں، اور ڈرائیونگ لائسنس کے لیے فائل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی گاڑی یا پولیس کی طرف سے نامزد گاڑی میں ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکتے ہیں، یہ مکمل طور پر آپ ہی کی مرضی ہے۔
آئی جی پولیس پنجاب کے مطابق اس عمل کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ لوگ بغیر کسی حوالہ یا رشوت کے باآسانی اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں۔ شہریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
اب ڈرائیونگ لائسنس کے لیے شناختی کارڈ کے سوا کسی قسم کی دستاویزات لیجانے کی ضرورت نہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک لائسنس کے حصول کا عمل انتہائی آسان کر دیا۔ مزید تفصیلات جانیں اس ویڈیو میں#PunjabPolice #drivinglicense pic.twitter.com/gBjQuRYAFl
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) April 18, 2023
اس بارے میں آپ کے خیالات کیا ہیں؟ کیا آپ کے پاس اپنا لائسنس ہے، اور اگر نہیں، تو کیا آپ ابھی جا کر حاصل کریں گے؟ کمنٹس سیکشم میں ہمارے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کریں!