سُپر سٹار 200R 2024 – اونر ریوئیو (ٹیک داؤد ویلاگز)

0 4,328

ہنڈا کمپنی کئی دہائیوں سے بائیک مارکیٹ میں چھائی رہی ہے۔ تاہم، حالیہ برسوں میں کئی نئے برانڈز نے اپنے نئے ماڈلز لانچ کیے ہیں۔ کچھ دن پہلے، ہم نے ہائی سپیڈ  Batlloکا ریوئیو کیا اور اب سُپر سٹار 200R ڈومین کا ریوئیو لے کر آئے ہیں۔

خریداری کا فیصلہ

پہلے داؤد نے اپنی پہلی بائک ولیکٹرا ریٹرو کے بارے میں اپنی ایماندارانہ رائے کا اظہار کیا۔ بعد ازاں،اونر نے 200 سی سی سٹریٹ نیکڈ بائیک خریدی۔ اس سے قبل اونر  یاماہا وائے بی آر، ہنڈا جیسی دیگر بائکس بھی ڈرائیو کر چکے ہیں۔ سپر سٹار 2024 200R خریدنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ الیکٹرک بائکس اپنی چارجنگ رینج کم ہونے کی وجہ سے طویل راستوں پر سفر کیلئے موزوں نہیں ہیں۔ اسی لیے اونر ایک موٹر سائیکل چاہتا تھا جو اسے کسی لمبے سفر پر فیول اور چارجنگ جیسے مسئلوں سے آزاد رکھے۔ داؤد نے 5.30 لاکھ کی قیمت میں اس بائک کو استعمال شدہ حالت میں خریدا۔

فیچرز و دیگر خصوصیات

اس بائک میں دئیے گئے فیچرز میں ڈیجیٹل سپیڈومیٹر، فیول گیج، آر پی ایم انڈیکیٹر، سیلف سٹارٹ آپشن، فرنٹ اور رئیر ڈِسک بریک، ریئر مونو شاکس، اور فرنٹ انورٹڈ ٹیلیسکوپک شاکس جیسے فیچرز شامل ہیں۔

موڈیفکیشن اور مسائل

بائک کے اونر داؤد نے اس بائک کو سٹاک حالت میں رکھا سوائے چند تبدیلیو کے جن میں سائیڈ مررز، اکراپووچ ایگزاسٹ، ایک عمدہ سیٹ کور شامل ہیں، اس کے علاوہ اونر نے بائک کے ایکسٹیرئیر میں بھی چھوٹی موٹی تبدیلیاں کی ہیں۔

اس بائک کا موازنہ ہائی سپیڈ بٹلو کے ساتھ کریں تو یہ ایک بہتر گرفت اور ڈرائیونگ کا اچھا تجربہ رکھتی ہے جبکہ اس کی فیول ایوریج 30 ​​سے ​​35 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔ جہاں تک مسائل کا تعلق ہے، اس میں ایک خراب فیول گیج اور کرینک شافٹ شامل ہے۔ اس کے علاوہ پرزوں کی عدم دستیابی اس کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.