پاکستان میں استعمال شدہ گاڑی خریدنے کا خطرہ
استعمال شدہ گاڑی خریدنا ایک دردِ سر ہے، کیونکہ یہ ایک بڑی سرمایہ کاری ہوتی ہے اور استعمال شدہ کار خریدنا اس مرحلے کو مزید مشکل بنا دیتا ہے۔ عوام کی جانب سے استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کی وجہ ملک میں نئی گاڑیوں کی کم پیداوار ہے، جو ڈلیوری کے طویل اوقات کا سبب بنتی ہے اور نتیجہ گاڑیوں پر زیادہ پریمیئم کی صورت میں نکلتا ہے۔
ان تمام مشکلات سے بچنے کے لیے لوگ استعمال شدہ گاڑیاں خریدتے ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ سال تقریباً 7.5 لاکھ استعمال شدہ گاڑیوں کی تجارت کی گئیں (یعنی خریدیں اور فروخت کی گئیں) اور تقریباً 2 لاکھ نئی گاڑیوں خریدی گئیں۔ اب تک گاڑیوں کا نفوذ فی 1000 افراد 15 سے 17 گاڑیاں ہے۔
لیکن پاکستان میں استعمال شدہ گاڑی خریدنا محفوظ ہے یا نہیں؟ یہ ایسا سوال ہے جو پوچھنے اور اس بارے میں عوام کے سوچنے کی ضرورت ہے۔ PakWheels.com نے حالیہ آن لائن پول میں یہ سوال کیا تھا اور عوام نے اس کا جواب کچھ یوں دیا۔
1640 افراد نے اتفاق کیا کہ پاکستان میں استعمال شدہ گاڑی خریدنا خطرناک ہے۔ وجوہات یہ ہو سکتی ہیں کہ ممکن ہے کہ گاڑی چوری شدہ ہو یا اس کے چند پرزے تبدیل کردیے گئے ہوں، یا کچھ دوسرے بڑے مسائل ہوں، جو خریدتے وقت نظر نہ آئے ہوں کیونکہ زیادہ تر لوگ گاڑی کی باریکیوں سے واقف نہیں ہوتے۔ دوسری جانب 610 افراد نے ‘نہیں’ کے حق میں ووٹ دیا، جن کا کہنا تھا کہ ملک میں استعمال شدہ گاڑی خریدنا خطرناک نہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقامی طور پر بنائی گئی استعمال شدہ گاڑی خریدنے کے مقابلے میں عوام دوسرے ممالک سے بھی گاڑیاں درآمد کر رہے ہیں اور گزشتہ سال پاکستان میں 80،000 گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔
چند ٹپس آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح بغیر کسی مسئلے کے استعمال شدہ گاڑی خریدی جا سکتی ہے۔ پہلے گاڑی خریدنے سے پہلے اپنے قابل بھروسہ مکینک یا فرد سے مشورہ کریں جو استعمال شدہ گاڑی خریدنے یا درآمد کرنے کے عمل کے بارے میں جانتا ہو۔ دوسرا، استعمال شدہ گاڑی خریدنے یا درآمد کرنے سے پہلے مارکیٹ کا بھرپور جائزہ لیں۔ لیکن پھر بھی خدشہ ہوتا ہے جو آپ کو مسئلے سے دوچار کر سکتا ہے۔ یہاں پاک ویلز کی کار انسپیکشن سروس، آن لائن آکشن شیٹ ویریفکیشن اور پاک ویلز کی یوزڈ کار سرٹیفکیشن اپنا کام دکھاتی ہے، جو خریدار کو بغیر کسی مسئلے میں پڑے گاڑی خریدنے میں مدد دیتی ہیں۔
پاک ویلز کار انسپیکشن سروس ایک جامع انسپیکشن سروس جہاں ماہرین کی ٹیم 200 سے زیادہ پوائنٹس چیک لسٹ پر جدید ٹولز اور تکنیکس کے ذریعے گاڑی کا جائزہ لیتی ہے تاکہ گاڑی کی حالت کا فوری جائزہ لیا جا سکے، چاہے جب آپ چاہیں اور جہاں چاہیں۔
کار انسپیکشن کے لیے کیسے اپلائی کریں؟
آپ اپوائنٹمنٹ شیڈول کرنے کے لیے ہمیں کال کر سکتے ہیں یا آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ کار انسپیکشن ٹیم آپ کے دروازے پر پہنچے گی اور گاڑی کا جائزہ لے گی۔ ایک گاڑی کی جانچ میں 30 سے 45 منٹ لگتے ہیں۔ رپورٹ آپ کو 24 گھنٹے میں فراہم کی جائے گی۔ رپورٹ کو مزید بہتر بنانے اور کسی بھی غلطی سے بچنے کے لیے بارہا چیک کیا جاتا ہے، یوں آپ کی رپورٹ کو پہنچنے میں ایک دن لگ جاتا ہے۔
اس سروس کے چارجز 2000 روپے ہیں۔ اس معمولی رقم سے آپ اپنی گاڑی یا جس گاڑی کو خریدنا چاہیں ہیں اس کی مکمل ہیلتھ رپورٹ پا سکتے ہیں۔
PakWheels.com کی پیش کردہ دوسری سروس درآمد شدہ گاڑیوں کے لیے آن لائن آکشن شیٹ ویریفکیشن ہے۔ یہ مخصوص سروس آپ کو درآمد شدہ گاڑی کی معائنہ رپورٹ دیتی ہے جس میں خراشیں، پچکنے، گڑھوں، مرمت کے نشانات، تبدیل کیے گئے پرزے، رنگ، ایئر بیگز، زنگ یا گلنے کے جائزے شامل ہیں – عام الفاظ میں گاڑی کی پوری تاریخ یا آپ کہہ سکے ہیں کہ کار کا ایکس-رے۔
جیپنیز ڈومیسٹک مارکیٹ (JDM) کارز آکشن شیٹ کے ساتھ آتی ہیں، جو آپ کو گاڑی کی مکمل ہیلتھ رپورٹ دیتی ہیں۔ فروخت کرنے والے کچھ لوگ آکشن شیٹ کو تبدیل یا خراب کرتے ہیں جبکہ اس کا گریڈ بھی تبدیل کرتے ہیں اور خریدار کو بیچ دیتے ہیں۔ خریدار لاعلمی میں صرف فروخت کنندہ کی پیش کردہ آکشن شیٹ پر گاڑی خرید لیتا ہے اور مصیبت میں پھنس جاتا ہے۔
آن لائن آکشن شیٹ ویریفکیشن کے لیے کیسے اپلائی کریں؟
مسائل سے بچنے کے لیے PakWheels.com کی آن لائن آکشن شیٹ ویریفکیشن سروس استعمال کریں۔ صرف گاڑی کا چیسس نمبر آن لائن آکشن شیٹ ویریفکیشن میں ڈالیں اور اپنی گاڑی کی آکشن شیٹ کی تصدیق پائیں۔ اس سروس کے استعمال کے چارجز 1000 روپے ہیں۔ PakWheels.com نے یہ سروس مقامی صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے اور آکشن شیٹ ٹیمپرنگ سے نمٹنے کے لیے شروع کی ہے۔
آخر میں PakWheels.com یوزڈ کار سرٹیفکیشن؛ یہ ایک سروس ہے جس میں ماہرین جدید ترین آلات سے اور ماہر ٹیکنیکشن جامع طور پر گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہیں اور اگر یہ درآمد شدہ گاڑی ہو تو اس کی آکشن شیٹ کا بھی جائزہ لیتے ہیں اور پھر گاڑی کو سرٹیفکیشن جاری کرتے ہیں اور ضمانت بھی دیتے ہیں کہ گاڑی مکمل طور پر کام کرتی ہوئی ہے اور آکشن شیٹ 100 فیصد اصلی ہے۔ سادہ الفاظ میں سرٹیفکیشن خریداروں کو اپنی مطلوبہ گاڑیوں کو خریدنے میں مدد دے گی مستقبل میں کسی بھی پریشانی میں مبتلا ہونے کے بارے میں سوچے بغیر۔
یہ PakWheels.com پر سرٹیفائیڈ گاڑیوں کی تعداد ہےجو آپ دیکھی جا سکتی ہے اور مطلوبہ گاڑی خریدی جا سکتی ہے۔
تو اب جب بھی استعمال شدہ گاڑی خریدیں، PakWheels.com کی سروسز سے رجوع کرنا مت بھولیں۔