آئندہ دنوں میں پاکستانیوں کو دو گاڑیاں ملیں گی

1 146

ایک طویل انتظار کے بعد پاکستان کو مقامی آٹومیکرز کی جانب سے دو نئی گاڑیاں مل رہی ہیں؛ ایک IMC ٹویوٹا کی جانب سے پیش کی جا رہی ہے جبکہ دوسری یونائیٹڈ آٹوز کی طرف سے۔ جاپانی آٹومیکر اپنی ابتدائی سطح کی دوسری جنریشن SUV ٹویوٹا رش پیش کر رہا ہے جبکہ یونائیٹڈ آٹوز اپنی 800cc ہیچ بیک براوو۔

باخبر ذرائع کے مطابق IMC ٹویوٹا 10 ستمبر 2018ء کو مارکیٹ میں اپنی SUV متعارف کروا رہا ہے۔ یہ آئندہ گاڑی 4-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ 1.5 لیٹر پیٹرول انجن سے لیس ہوگی جو 103 hp اور 136 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔

Rush exclusive spy shots by pakwheels

Rush exclusive spy shots by pakwheels2

toyota rush pakwheels spyshots (23)

toyota rush pakwheels spyshots (22)

toyota rush pakwheels spyshots (19)

toyota rush pakwheels spyshots (18)

toyota rush pakwheels spyshots (17)

toyota rush pakwheels spyshots (16)

toyota rush pakwheels spyshots (15)

toyota rush pakwheels spyshots (14)

مزید برآں 1500cc کی سیکنڈ-جنریشن SUV الیکٹرونکلی پاورڈ اسٹیئرنگ، اسٹارٹ/اسٹاپ بٹن، اسمارٹ انٹری، ٹچ اسکرین ملٹی میڈیا، ڈجیٹل کلائمٹ کنٹرول وغیرہ سے لیس ہوگی۔ ABS، وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول، ٹریکشنن کنٹرول، بریک اسسٹ اور ہل اسٹارٹ اسسٹنٹ جیسے سیفٹی فیچرز بھی شامل ہوں گے۔ ٹویوٹا رش 2018ء چھ رنگوں میں دستیاب ہوگی اور دو الائے آپشنز بھی ہوں گے: 16 اور 17 انچ۔

ٹویوٹا رش مارکیٹ میں ہونڈا BR-V، ہونڈا ویزل/HR-V اور سوزوکی وٹارا کی براہ راست مقابل ہے۔

IMC ٹویوٹا کے علاوہ یونائیٹڈ آٹوز مارکیٹ میں مسافر کار کے شعبے کو ہدف بنا رہا ہے۔ ادارہ 8 ستمبر 2018ء کو اپنی 800cc ہیچ بیک براوو متعارف کروا رہا ہے۔ یہ مکمل نئی کومپیکٹ ہیچ بیک 800cc کے 3 سلینڈر واٹر کولڈ انجن سے لیس ہوگی جو 40 BHP اور 60 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔

united bravo 3

united bravo

united bravo 7

بتایا جاتا ہے کہ آنے والی گاڑی ریئر پارکنگ کیمرا، سیٹ بیلٹ وارننگ انڈیکیٹر، پاور ونڈوز، ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، RPM اور اسپیڈومیٹر ڈائلز، ڈجیٹل انفو کلسٹر وغیرہ سے لیس ہوگی اور اس کی قیمت 7 لاکھ کے قریب ہوگی۔

گاڑی سوزوکی مہران کی براہ راست مقابل ہوگی کہ جہاں اب وہ تین دہائیوں سے مارکیٹ میں موجود ہے؛ دو ہیچ بیکس کے درمیان مقابلہ دیکھنا بہت زبردست ہوگا۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، ہمیں بتائیں کہ آپ کس گاڑی کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں؟ براوو یا رش؟

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.