یاماہا بائکس کیلئے 0 فیصد مارک اپ پلان
جہاں ایک طرف بائکس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے وہیں یاماہا نے ایک پیشکش لے کر آئی ہے۔ کمپنی نے اپنی بائکس کیلئے 0 فیصد مارک اپ پلان متعارف کر وایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی نے دبئی اسلامک بینک کے اشتراک سے اس منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کے مخصوص شہروں میں دستیاب ہے، حالانکہ اس میں کوئی مخصوص نام نہیں بتایا گیا ہے۔
مزید یہ کہ یہ پیشکش صرف تنخواہ دار طبقے تک ہی محدود ہے۔ مطلب، تاجر اور فری لانسر اس پیشکش سے لطف اندوز نہیں ہو سکتے۔ اشتہار میں یہ بھی بتایا گیا کہ پیشکش محدود وقت کے لیے دستیاب ہے۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ پیشکش میں کچھ شرائط و ضوابط ہوسکتے ہیں جو اشتہار میں ظاہر نہیں کیے گئے تھے، جیسے کہ قسط کی مدت، ڈاؤن پیمنٹ، اور دیگر متعلقہ معلومات۔
یاد رہے کہ یہ پیشکش یاماہا کی جانب سے اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے اعلان کے فوراً بعد آئی۔ یاماہا YB125Z (سرخ/سیاہ) کی قیمت میں 34000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد اب اس کی قیمت 342500 روپے ہو چکی ہے۔ اسی طرح یاماہا YB125Z-DX (ریڈ/بلیو/بلیک) کی نئی قیمت 366500 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 330000 روپے تھی۔ یعنی بائک کی قیمت میں 36000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔