14 سال میں صرف 5700 کلومیٹر چلنے والی ہنڈا سوِک ریبورن
گاڑیوں کے پرانے ماڈلز ان دنوں پاکستان میں کافی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں کیونکہ قیمتوں میں اضافے، ٹیکسوں، رجسٹریشن چارجز وغیرہ کی وجہ سے صارفین نئی کاریں خریدنے سے قاصر ہیں۔ یہ ہنڈا سوِک ریبورن بہت اچھی طرح سے رکھی گئی ہے۔
اسے پہلی بار 2006 میں پاکستانی مارکیٹ میں لانچ کیا گیا تھا اور یہ کار سٹریٹ ریسنگ سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس میں متعدد بار سامنے آنے کے یہ مداحوں کی نگاہ کا مرکز بن گئی تھی۔ اس مخصوص ماڈل کو اس کی سٹائلنگ کی وجہ سے بہت پذیرائی ملی۔ ایک بہترین باڈی اسٹائل اور اچھی گراؤنڈ کلیئرنس کے ساتھ اس کی سپورٹی شکل نے اس گاڑی کو کامیاب بنایا۔
فیچرز اور دیگر خصوصیات
ریبورن میں متعدد خصوصیات موجود ہیں جن میں ایک انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین، کروز کنٹرول، ڈوئل ایئر بیگ، پیچھے ہٹنے کے قابل سائیڈ مررز، فزیکل سٹیئرنگ بٹن، اے بی ایس بریکس اور ماڈرن انفرمیشن کلسٹر پینل شامل ہیں۔
اس کار کی سب سے اچھی خاصیت یہ ہے کہ اسے اب تک اپنی حقیقی حالت میں برقرار رکھا گیا ہے، کوئی ایک حصہ بھی آفٹر مارکیٹ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں لیدر سیٹس کے ساتھ صاف ستھرا انٹیرئیر بھی شامل ہے۔ مزید برآں، اس میں JDM کی معیار کی خصوصیت موجود ہے۔ ایک یہ بھی وجہ ہے کہ یہ گاڑیوں کے مداحوں میں کافی مشہور ہے۔
گاڑی میں کشادہ کیبن سپیس اس ماڈل کو اپنی لیگ میں موجود دیگر کاروں سے ممتاز کرتی ہے۔
فیول ایوریج، سپیڈ اور دیکھ بھال
سوِک ریبورن کی فیول ایوریج بہت کم ہے یعنی کہ تقریباً 9 کلومیٹر فی لیٹر ہے ۔ تاہم، یہ اب بھی سڑک پر اپنی موجودگی کے لیے جانی جاتی ہے۔ یہ 198 فی گھنٹہ کی ٹاپ سپیڈ دیتی ہے اور اگر آپ چاہیں تو اس سے اوپر بھی جا سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ ایک دہائی سے زیادہ پرانی ہے لیکن اس کی مائلیج 60 ہزار سے بھی کم ہے۔
اگر آپ اسے 37.5 لاکھ کی قیمت پر خریدنے کے لیے تیار ہیں تو 8000 کلومیٹر کے بعد مینٹیننس شیڈول کے لیے تیار رہیں جس پر 17 ہزار روپے تک خرچ ہوتے ہیں۔