گاڑیوں پر عائد 25 فیصد جی ایس ٹی کے بعد امپورٹڈ گاڑیوں کی بھی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ حیران کن طور پر جہاں ایک طرف بڑھتی مہنگائی اور آسمان کو چھوتی گاڑیوں کی قیمتیں صارفین کو پریشان کیے ہوئے ہیں وہیں حکومت کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کی جانے والی اور امپورٹڈ گاڑیوں پر عائد جی ایس ٹی میں اضافے نے مشکلات مزید بڑھا دی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایس آر او 297(1)/2023 کے تحت ایک نیا سیلز ٹیکس نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں لگژری آئٹمز پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے سلیب کو 25 فیصد کردیا گیا ہے۔ جس میں سی بی یو (درآمد شدہ)، مقامی طور پر اسمبل شدہ 1400 سی سی اور اس سے اوپر کی کاریں، مقامی طور پر تیار کردہ یا اسمبل شدہ SUVs اور CUVs اور مقامی طور پر تیار/اسمبل شدہ ڈبل کیبن (4×4) پک اپ گاڑیاں شامل ہیں۔
امپورٹڈ گاڑیوں کی متوقع قیمتیں
امپورٹڈ گاڑیوں کی متوقع قیمتیں ذیل میں دی گئی ہیں۔
ٹویوٹا کی گاڑیاں
کرولا کراس
کرولا کراس 1.8L لو کی قیمت 12249000 روپے سے بڑھ کر 12975636 روپے ہوسکتی ہے۔
کرولا کراس L1.8 مِڈ کی قیمت 13099000 روپے سے بڑھ کر 13876059 روپے ہوسکتی ہے۔
اسی طرح کرولا کراس پریمیم ہائی کی نئی قیمت 14215042 ہو سکتی ہے جبکہ پرانی قیمت 12419000 روپے ہے۔
ٹویوٹا رش
ٹویوٹا جی ایم ٹی 1.5L کی قیمت800900 روپے سے بڑھ کر 8484110 روپے ہوسکتی ہے۔
اسی طرح ٹویوٹا جی اے ٹی 1.5L کی نئی قیمت 8823093 ہو سکتی ہے جبکہ پرانی قیمت 83290000 روپے ہے۔
کیمرے ہائبرڈ
کیمرے ہائبرڈ 2.5L کی نئی قیمت 50380297 ہو سکتی ہے جبکہ پرانی قیمت 47559000 روپے ہے۔
ٹویوٹا پراڈو
پراڈو 2.8L ایم ٹی کی قیمت 52119000 روپے سے بڑھ کر 55219805 روپے ہوسکتی ہے۔
پراڈو 2.8L اے ٹی کی قیمت 59359000 روپے سے بڑھ کر 62680297 روپے ہوسکتی ہے۔
اسی طرح پراڈو 4.0 کی نئی قیمت 84429000 ہو سکتی ہے جبکہ پرانی قیمت 89437500 روپے ہے۔
ٹویوٹا پرئیس
ٹویوٹا پرئیس 1.8L کی نئی قیمت 15518008 روپے ہو سکتی ہے جبکہ پرانی قیمت 14649000 روپے تھی۔
ٹویوٹا لینڈ کروزر
لینڈ کروزر زیڈ ایکس ایل سی 300 کی نئی قیمت 146524364 روپے ہو سکتی ہے جبکہ پرانی قیمت 138319000 روپے تھی۔
ہنڈا کی گاڑیاں
ہنڈا اکارڈ 1.5L ٹربو کی قیمت 52119000 روپے سے بڑھ کر 16418432 روپے ہوسکتی ہے۔
CR-V 2.0 CVT کی قیمت 10700000 روپے سے بڑھ کر 11334746 روپے ہوسکتی ہے۔
کِیا کی گاڑیاں
گریںڈ کارنیول ایگزیکٹیو کی قیمت 15650000 روپے سے بڑھ کر 16578930 روپے ہو سکتی ہے۔