ٹائروں کو کرَیک ہونے سے بچانے کے لیے 4 آسان ٹپس

0 5,584

اس سے پہلے ہم تفصیل کے ساتھ بات کر چکے ہیں کہ ٹائروں کی زندگی کس طرح بڑھائی جا سکتی ہے۔ اسی طرح اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ایسی ٹپس دیں گے کہ جو ٹائروں پر پڑنے والے کرَیکس (cracks) کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی – یوں ان ٹائروں کو زیادہ عرصے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ٹائر گاڑی کا وہ واحد حصہ ہیں جو سڑک کے ساتھ لگا ہوا ہوتا ہے اور اسی لیے اسے بہت کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے، لیکن ٹائر کمپاؤنڈ میں خاص کیمیکلز کی موجودگی کی وجہ سے یہ بخوبی اور لمبے عرصے تک چلتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھی ان ٹائروں کا ربڑ اپنی elasticity یعنی لچک کھو بیٹھتا ہے، یوں ٹائر نرم ہو جاتا ہے اور پھر اس میں کرَیک پڑ جاتے ہیں۔ 

اس کرَیکنگ کو عام طور پر weather cracking کہا جاتا ہے۔ سب سے پہلے کرَیکنگ کی شروعات ٹائروں پر چھوٹے موٹے کرَیکس سے ہوتی ہے، جو خطرناک نہیں ہوتے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ بڑھتے چلے جاتے ہیں، یہاں تک کہ آخر میں ٹائر بدلنے کا آپشن ہی رہ جاتا ہے۔ ہر ٹائر کو کرَیکنگ کا سامنا رہتا ہے، لیکن مناسب دیکھ بھال کرکے اسے کم کیا جا سکتا ہے۔

tire cracks

نیچے 4 عام ٹپس ہیں جو آپ کو ٹائروں کی کرَیکنگ سے بچنے میں مدد دیں گی۔ 

کار کو ہمیشہ سائے میں پارک کریں: 

کار کو دھوپ میں کھڑا کرنے سے ٹائروں میں کرَیکنگ کا عمل تیز ہو جاتا ہے، اِس لیے کار کو ہمیشہ سائے میں کھڑا کریں۔ اس سے نہ صرف آپ کو ٹائروں کے کرَیکس کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اُن کی لائف بھی بڑھے گی۔

car-parking-shade

اچھا ٹائر کلینر استعمال کریں:

ٹائروں کو صاف کرتے ہوئے ہمیشہ اچھا ٹائر کلینر استعمال کریں۔ غیر معیاری ٹائر کلینر ٹائر کی اوزون پروٹیکشن کو جلد ختم کر دے گا، اور یوں اس میں کرَیکس پڑنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹائر کلینرز کا کبھی بھی زیادہ استعمال نہ کریں کیونکہ یہ بھی ٹائروں کی صحت کے لیے اچھے نہیں ہوتے۔

clean-car-tyre

ٹائر پریشر کو maintain رکھیں: 

ٹائر پریشر اتنا ہی رکھیں جتنا recommend کیا گیا ہے۔ اگر آپ زیادہ یا کم ہوا بھریں گے تو ٹائروں پر کرَیکس پڑنا شروع ہو جائیں گے۔ ساتھ ساتھ گاڑی کو کبھی اوورلوڈ نہ کریں،  اس کی وجہ سے بھی ٹائروں میں کرَیکس پڑنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔

Tyre pressure featured

ڈرائیونگ کرتے رہیں: 

اگر کار کچھ عرصے تک استعمال نہ کی جائے تو اس کے ٹائر سخت ہو جاتے ہیں۔ اس لیے گاڑی کو استعمال کرتے رہا کریں، اس سے نہ صرف ٹائروں کو stretch ہونے کا موقع ملے گا بلکہ اس سے ٹائر compound میں موجود آئل بھی اچھی طرح distribute ہوگا اور یوں کرَیکس سے بچت ہو گی۔

اس کے علاوہ ٹائروں کو سادہ صابن اور پانی سے صاف کریں۔ 

ہمیں امید ہے کہ ان ٹپس سے آپ کو بڑی مدد ملے گی۔ اپنے خیالات نیچے کمنٹس میں دیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.