45 منٹ میں ٹیسلا فُل چارج – اونر ریوئیو
آج ہم آپ کیلئے ویڈیو والی سرکار یعنی بلال کی ٹیسلا ماڈل ایس P75D کا اونر ریوئیر لے کر آئے ہیں۔ آج کل اپنی جدت اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے کافی مشہور ہے۔ یہاں 75 نمبر گاڑی کی بیٹری کے کلو واٹ کو ظاہر کرتا ہے۔
قیمت
جنوری میں ٹیسلا ماڈؒل ایس خریدنے کیلئے بلال نے 30 ملین روپے ادا کیے تھے۔
خریداری کا فیصلہ
اس گاڑی کی خریداری کے فیصلے سے متعلق بات کرتے ہوئے اونر نے بتایا کہ وہ اس کار کو پہلے سے خریدنے پر غور نہیں کر رہا تھا اور نہ ہی اس کا کوئی اتنا بجٹ تھا۔ پاک ویلز کی ویب سائٹ پر اشتہار دیکھنے اور سنیل سے مشاورت کے بعد، بلال نے ماڈل S خریدنے کا فیصلہ کیا۔
بیٹری رینج
ٹیسلا کا دعویٰ ہے کہ 100 فیصد چارج ہونے پر بیٹری رینج 440 کلومیٹر ہے اور بلال نے بھی اپنے تجربے سے اس دعوے کی تصدیق کی۔ بلال نے مزید کہا کہ وہ بیٹری کی صحت کو ٹھیک رکھنے کے لیے اس کو 80 فیصد کے قریب چارج کرتا ہے۔ مزید برآں، ایک تیز چارجر 45 منٹ میں کار کو مکمل طور پر چارج کر سکتا ہے۔
فیچرز
ماڈل S کے مختلف فیچرز کو زیادہ تر کو میڈیا اسکرین سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ یہاں تک کہ پاور ونڈوز کو ہیڈ یونٹ کا استعمال کرکے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ مزید یہ کہ اسکرین کو USB اور ہارڈ ڈرائیوز سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اس یونٹ میں گیمز بھی دی گئی ہیں جنہیں سٹیئرنگ وہیل سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ دیگر خصوصیات میں ری جنریٹو بریکنگ، سرویلنس موڈ، کسٹمائزایبل ہارن، ہیٹڈ سیٹیں، ہیٹڈ سٹیئرنگ وہیل، گلاس روف، الکنٹارا پینلنگ، آٹومیٹک ڈرائیونگ اور بہت کچھ شامل ہے۔
مزید برآں، سکرین سافٹ ویئر کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور اس میں متعدد تفریحی خصوصیات ہیں جو اسے دیگر تمام برانڈز سے الگ کرتی ہیں۔ سب سے نمایاں خصوصیت جو اونر نے شیئر کی وہ ماڈل S کی سمارٹ کی ہے۔ نیز ٹیسلا پریمیم لائف سپوٹیفائی ٹائم مفت پیش کرتا ہے اور اس کیلئے گاڑی میں شاندار ساؤنڈ سسٹم بھی ہے۔
ٹیسلا ماڈل ایس کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟ کمنٹس سیکشن ہمیں میں بتائیں!