2018ء کے مقبول ترین آئل اور فیول برانڈز

0 313

PakWheels.com ہر سال خرید و فروخت کے رحجانات، ترجیحات اور رویّے جاننے کے لیے آٹوموبائل انڈسٹری سروے کرواتا ہے۔ یہ سروے سال بہ سال کے تقابل اور ان رویّوں، ترجیحات اور رحجانات میں آنے والی کسی بھی تبدیلی کا جائزہ لینے کے لیے بھی کیے جاتے ہیں۔ سروے پاکستان میں آٹوموبائل کے شعبے سے وابستہ یا اس میں دلچسپی رکھنے والے ہر فرد کے لیے کارآمد معلومات فراہم کرتا ہے۔

PakWheels.com آٹوموبائل انڈسٹری سروے 2018ء کے نتائج کے مطابق 82 فیصد کار مالکان عام فیول کو ترجیح دیتے ہیں اور 18 فیصد پریمیم فیول کو۔ 2017ء کے مقابلے میں 2018ء میں عام فیول کو ترجیح دینے والے کار مالکان کی تعداد 77 فیصد سے بڑھ کر 82 فیصد ہوئی۔ اسی طرح پریمیم فیول کو ترجیح دینے والے افراد کی تعداد 2017ء کے مقابلے میں 2018ء میں 23 فیصد سے گھٹ کر 18 فیصد رہ گئی۔ یہ تبدیلی ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔

2018ء میں کار مالکان نے عام اور پریمیم فیول دونوں زمروں کے لیےPSO، ٹوٹل اور شیل کو ترجیح دی۔ 2017ء میں بھی یہی صورت حال تھی؛ البتہ عوام نے 2017ء میں شیل کو ٹوٹل سے زیادہ ترجیح دی تھی۔ جواب دینے والوں نے فیول برانڈز کی درجہ بندی میں یہ تین پہلو سرفہرست رکھے:

1۔ ایندھن کا معیار

2۔ گھر کے قریب واقع ہونا

3۔ مجھے برانڈ پسند ہے

2018ء میں 55 فیصد جواب دینے والوں نے کاروں کے لیے زِک، شیل اور ٹویوٹا کے موٹر آئل کو ترجیح دی۔ 2017ء میں 60 فیصد جوبا دینے والوں نے کاروں کے لیے زِک، شیل اور کیلٹیکس کو ترجیح دی تھی۔ 2018ء میں 28 فیصد افراد نے کسی مقامی ریٹیلر سے موٹر آئل چینج کروانے کو ترجیح دی۔

موٹر سائیکلوں پر آئیں تو 2017ء کی طرح 2018ء میں بھی 89 فیصد عام فیول اور 11 فیصد پریمیم فیول کو ترجیح دیتے ہیں ۔ PSO، ٹوٹل اور شیل بدستور 2018ء میں بھی موٹر سائیکلوں کے لیے ترجیحی برانڈز رہے۔ ایندھن کا معیار، گھر کے قریب واقع ہونا اور برانڈ کی پسندیدگی بھی فیول برانڈز کو ترجیح دینے کے تین اہم عوامل تھے۔ 2017ء اور 2018ء دونوں میں موٹر سائیکلوں میں 52 فیصد جواب دینے والوں نے زِک، شیل اور کیلٹیکس کو ترجیح دی۔ 2018ء میں 32 فیصد جواب دینے والوں نے اپنی موٹر سائیکلوں کا آئل چینج کروانے کے لیے مقامی ریٹیلر کا رخ کیا۔

ان اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ فیول اور موٹر آئل کی ترجیحات بہت معمولی تبدیلیوں کے ساتھ تقریباً وہی ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel