سوزوکی مبینہ طور پر ویگن آر کا پریمیم ویرینٹ پیش کرے گا

0 449

سوزوکی نظریں بھارتی مارکیٹ میں اپنی مشہور ہیچ بیک، ویگن آر، کا نیا اور پریمیم ویرینٹ پیش کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ، ویگن آر کا پریمیم ورژن کئی بار کیموفلاج صورت میں بھارت کی سڑکوں پر جانچ کے مراحل سے گزرتے دیکھا گیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ماروتی سوزوکی ویگن آر کا پریمیم ورژن بھارت میں اپنے نیکسا شو رومز کے ذریعے فروخت کرے گا۔ حال ہی میں IAB کے ایک ڈیجیٹل آرٹسٹ نے گاڑی کا ایکسٹیریئر رینڈر کیاتھا، جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ پریمیم ورژن کیسا دکھائے گا۔ ذیل میں گاڑی کی کیموفلاج شدہ تصویریں ہیں: 

Suzuki Wagon R Premium variant

Suzuki Wagon R Premium variant

کمپنی کی نظریں چند پریمیم خصوصیات شامل کرکے اپنی اِس مشہور ہیچ بیک کو اپ گریڈ کرنے پر ہیں۔ فی الحال، ویگن آر بھارت میں اپنی تیسری جنریشن میں ہے جسے پچھلے سال کے اوائل میں متعارف کروایا گیا تھا۔ جیسا کہ ان کیموفلاج شدہ تصاویر میں ظاہر ہے کہ اس ورژن کا حجم بھی ویگن آر کے عام ورژن جیسا ہی ہے۔ 

Suzuki Wagon R Premium variant

تاہم، ایکسٹیریئر کے معاملے میں ہیچ بیک میں کچھ پریمیم اضافے متوقع ہیں جیسا کہ اسپلٹ ہیڈ لیمپس جو ہائی-سیٹ بونٹ ماؤنٹڈ ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) اور ہیڈ لائٹس کے لوئر سیٹ پر مبنی ہے۔ اس گاڑی کے اگلے حصے کا ڈیزائن منفرد انداز میں تیار کردہ بالائی اور نچلی گرِل، فرنٹ بمپر اور نئی جگہ پر لگائے گئے فوگ لیمپس کے ساتھ کہیں زیادہ اسٹائلش ہوگا۔ دیگر اپ ڈیٹس میں فرنٹ بمپر اور سائیڈ-باڈی بیس لائن میں سلوَر ٹچ اَپس شامل ہو سکتے ہیں۔ سائیڈوں سے 15 انچ کے سیاہ الائے رِمز ظاہر ہوتے ہیں جبکہ پچھلا حصہ LED ٹیل لیمپس اور ہائی ماؤنٹڈ اسٹاپ لیمپس پائے گا۔ 

Suzuki Wagon R Premium variant

Suzuki Wagon R Premium variant

Suzuki Wagon R Premium variant

انٹیریئر کے معاملے میں آٹومیکر سے بہت زیادہ تبدیلیوں کی توقع نہیں کی جاتی۔ تاہم پریمیم ورژن زیادہ آرام دہ ہوگا اور اپنے صارفین کے زیادہ سہولت فراہم کرے گا۔ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ ماروتی ویگن آر کے پریمیم ورژن میں ایک مکمل سیاہ رنگ کا کیبن اور خود کار کلائمٹ کنٹرول فیچر بھی پیش کر سکتی ہے۔ بہرحال، ایسی خصوصیات پریمیم ورژن کو عام ورژن سے ممتاز کریں گی۔ 

Suzuki Wagon R Premium variant

سب سے اہم پہلو ویگن آر کے پریمیم ورژن کے لیے استعمال کیا جانے والا انجن ہوگا۔ زیادہ تر امکان یہی ہے کہ کمپنی اپنے BS-6 کمپلائنٹ 4-سلنڈر 1.2 لیٹر K12M پٹرول انجن پر ہی رہے گی جو اپنے اندر 5-اسپیڈ ٹرانسمیشن رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں ویگن آر کے جدید ماڈل کے لانچ کے ساتھ اس مخصوص انجن کو ویگن آر کے پاور ٹرین آپشنز میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ 6,000 rpm پر زیادہ سے زیادہ 61Kw اور 4,200 rpm پر 113 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ دوسرا آپشن BS-4 کمپلائنٹ 3-سلنڈر 1.0-لٹر K10B انجن ہے جو 5,500 RPM پر 50 kW کی زیادہ سے زیادہ طاقت اور 3,500 rpm پر 90 Nm کا زیادہ سے زیادہ ٹارک پیدا کرتا ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان اب بھی مقامی آٹو سیکٹر کے لیے ویگن آر ماڈل کی پہلی جنریشن کی پیداوار کر رہا ہے۔ یہ فی الحال دو ویرینٹس میں دستیاب ہے، یعنی VXR اور VXL میں۔ حال ہی میں پاک سوزوکی نے مارکیٹ میں ویگن آر کا AGS ویرینٹ پیش کیا ہے۔ ویگن آر کے VXL اور AGS ورژنز کے درمیان فرق ٹرانسمیشن مختلف ہونے اور AGS ورژن میں ڈرائیور کی سائیڈ پر ایئربیگ کے اضافے کا ہے۔ 

Suzuki Wagon R base variant

بھارتی ویگن آر پاکستان میں بننے والی کے مقابلے میں زیادہ فیچرز سے لیس ہیں۔ بھارتی ورژن 7-انچ کے ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم مع ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو؛ اسٹیئرنگ ماؤنٹڈ وائس کنٹرولز، ریئر اسکرین واشر، اور وائپر، ایئر بیگز، فوگ لیمپس وغیرہ رکھتا ہے۔ یہ فیچرز پاکستان میں مقامی سطح پر بننے والی ویگن آر میں نہیں ہیں۔ ماروتی سوزوکی ویگن آر کی قیمت بھارت میں 4.42 سے 5.91 لاکھ روپے ہے جو تقریباً 9.55 سے 12.77 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں ویگن آر 16.1 سے 18.9 لاکھ روپے کے درمیان پڑتی ہے۔

ہماری طرف سے اتنا ہی۔ مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے اور اپنی رائے نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ 

تصاویر: انڈین آٹوز بلاگ اور گاڑی واڑی

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel