2021 میں لانچ ہونے والی 5 سیڈانز

0 19,470

2021 پاکستانی آٹو انڈسٹری کے لیے سب سے اہم سال رہا ہے۔ اس سال بہت انڈسٹری میں بہت کچھ ہوا، جیسا کہ نئی گاڑیاں، نیا بجٹ، نئی آٹو پالیسی، قیمتوں میں کمی، قیمتوں میں اضافہ وغیرہ ۔ 2021 میں پاکستانی آٹوانڈسٹری میں رونما ہونے والی چیزوں میں نئی سیڈانز کا لانچ ہونا سرفہرست ہے۔

1- چنگان ایلسون

چنگان ایلسون پاکستان میں دسمبر 2021 میں لانچ کی گئی۔ کمپنی نے جنوری 2021 میں گاڑی کی قیمت کا اعلان کرتے ہوئے بکنگ کا آغاز کیا۔ جس کے بعد چنگان ایلسون 2021 کی پہلی نئی گاڑی کے طور پر سامنے آئی۔

Changan Alsvinمقامی مارکیٹ میں چنگان ایلسون کو اس قدر پسند کیا گیا کہ صرف دو دنوں میں ایلسون کے 1000 یونٹس کی بکنگ کی گئی۔ لانچ کے بعد سے اب تک بہت سی ایلسون سڑکوں پر دوڑتی نظر آئی ہیں۔ ذیل میں گاڑی کے تمام ویرینٹس کی لانچ کے وقت کی مختص کردہ قیمتیں اور نئی قیمتیں درج ہیں۔

2. پروٹون ساگا

ایلسون کے بعد مارکیٹ میں ایک اور بجٹ سیڈان پروٹون ساگا اپریل 2021 لانچ کی گئی۔ اس گاڑی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے 5 ویرینٹس لانچ کیے گئے۔ جن میں سے دو لیمیٹڈ سپورٹس ویرینٹس تھے اور ان کی تعداد صرف 100 یونٹس تک تھی۔

Proton SAGA Prices

سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت پاکستان میں گاڑی کے درآمد شدہ CBU یونٹس اور مقامی سطح پر تیا رکیے جانے والے CKD یونٹس پائے جاتے ہیں۔ پروٹون نے ساگا کو CBU یونٹ کے طور پر لانچ کیا تھا۔ کئی مہینوں تک کمپنی نے ساگا کے درآمد شدہ CBU یونٹس فروخت کیے۔ اب پروٹون مقامی طور پر تیار کردہ CKD ساگا یونٹس فراہم کر رہا ہے۔

ذیل میں گاڑی کے تمام ویرینٹس کی لانچ کے وقت کی مختص کردہ قیمتیں اور نئی قیمتیں درج ہیں۔

3- ہنڈا سٹی

چنگان ایلسون اور ساگا کے بعد ہنڈا سٹی جولائی 2021 میں لانچ ہوئی لیکن سابقہ دو گاڑیاں بجٹ سیڈانز تھیں جبکہ ہنڈا سٹی ان دونوں گاڑیوں سے مہنگی تھی۔

Honda City

اگرچہ ہمیں پاکستان میں جدید ترین 7 جنریشن ہنڈا سٹی نہیں ملی، لیکن پھر بھی پرانی 6 جنریشن سٹی کی آفیشل لانچ اور قیمت کے ظاہر ہونے سے پہلے ہی ہزاروں یونٹس بُک کر لیے گئے۔ نئے سٹی کو مارکیٹ میں آئے کئی ماہ ہو چکے ہیں لیکن گاڑی کی اب بھی مانگ ہے۔

ذیل میں گاڑی کے تمام ویرینٹس کی لانچ کے وقت کی مختص کردہ قیمتیں اور نئی قیمتیں درج ہیں۔-

4- ہیوںڈائی ایلانٹرا

ایک طرف جب ایلسون، ساگا اور ہںڈا سٹی بجٹ سیڈان کے طور پر لانچ کی گئی تھیں تو دوسری جانب ہیونڈائی ایلانٹرا نے مارکیٹ میں سوِک اور کرولا کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پریمیم سیڈان ہیونڈائی ایلانٹرا لانچ کی۔

Hyundai Elantra

جب ہیونڈائی ایلانٹرا مارچ 2021 میں لانچ کی گئی تو بہت سے لوگوں نے اسے زیادہ قیمت والی گاڑی قرار دیا لیکن وقت کے ساتھ جیسے جیسے گاڑی کی بکنگ میں اضافہ ہوا تو اس کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور اب ایلانٹرا کی سیلز دن بدن بڑھ رہی ہیں۔

اس گاڑی کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس گاڑی کی موجودہ قیمت لانچ کے وقت مقرر کی گئی قیمت سے کم ہے۔

5- ہیونڈائی سوناٹا

ہیونڈائی کی ایک اور گاڑی جس نے مقامی مارکیٹ میں قدم رکھا وہ سوناٹا ہے۔ کمپنی نے جون میں ایک خصوصی تقریب میں سوناٹا کے پہلے CKD یونٹ کی نمائش کی اور بعد میں جولائی میں گاڑی کے دو ویرینٹس کی قیمتوں کا اعلان کیا۔

Coolest Car Headlights in Pakistan

ہیونڈائی نے سوناٹا کو اس وقت متعارف کرایا جب دیگر کار کمپنیاں اپنی جدید ترین اور بہترین ایس یو ویز مارکیٹ میں لا رہی تھیں۔ ہیونڈائی نے مقامی ڈی سیگمنٹ سیڈان مارکیٹ میں جگہ دیکھتے ہوئے سوناٹا لانچ کر کے اس کا خوب فائدہ اٹھایا۔ سوناٹا ان خریداروں کے لیے بہترین کار ہے جو 65 سے 75 لاکھ کی قیمت میں اکارڈ یا کیمرے گاڑی خریدنا چاہتے ہیں۔

ذیل میں گاڑی کے تمام ویرینٹس کی لانچ کے وقت کی مختص کردہ قیمتیں اور نئی قیمتیں درج ہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.