2021 میں بائکس کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

0 245

پاکستان میں گاڑیوں کے مالکان کے لیے سال 2021 مشکل تھا کیونکہ گاڑیوں اور بائیکس دونوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا۔ جس کی بڑی وجہ کورونا کا پھیلاؤ تھا۔ کورونا کے باعث میٹریل کی قیمتیں، شپمنٹ کی لاگت اور فریٹ چارجز میں اضافے کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ مزید برآں، پیداوار اور ڈیمانڈ میں تاخیر سمیت ON کلچر نے بھی بڑھتی قیمتوں میں اہم کردار ادا کیا۔

لہذا، ہم نے جنوری 2021 میں موٹر سائیکل کی قیمتوں اور موجودہ قیمتوں کا موازنہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اٹلس ہنڈا، یاماہا اور سوزوکی سمیت تمام بڑے برانڈز کی بائکس کی قیمتوں میں رواں سال کئی بار اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ  موازنے سے پتہ چلتا ہے کہ قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

جنوری 2021 سے دسمبر 2021 تک بائکس کی قیمتوں کا موازنہ یہ ہے۔

ہنڈا بائکس کی قیمتیں – جنوری 2021 بمقابلہ دسمبر 2021

ہنڈا بائکس عوام میں سب سے زیادہ مقبول ہیں جن میں ہنڈا سی ڈی 70 اور ہنڈا سی جی 125 سر فہرست ہیں۔ اگر ہم سی ڈی 70 کو دیکھیں تو رواں سال اس کی قیمت میں 14800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ CG125 کی قیمت میں 21000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی نے اس سال قیمتوں میں 7 بار اضافہ کیا۔ ان بائکس کی قیمتوں میں اضافے کا تفصیلی موازنہ ذیل میں دیا گیا ہے۔

Honda Bike Prices Dec'21 Vs. Jan'21

سوزوکی بائکس کی قیمتیں – جنوری 2021 بمقابلہ دسمبر 2021

سوزوکی بائکس کی بہت مخصوص لیکن مضبوط فین فالونگ موجود ہے کیونکہ سوزوکی GD-110S اور GR-150 جیسی بائک کافی مشہور ہیں۔ کمپنی نے اس سال کے آغاز سے اب تک قیمتوں میں چار بار اضافے کا اعلان کیا ہے۔ جس کی تفصیل یہاں ہے۔

Suzuki Bike Prices Jan'21 Vs. Dec'21

یاماہا بائکس کی قیمتیں – جنوری 2021 بمقابلہ دسمبر 2021

یاماہا پاکستان میں بائکس کا تیسرا مشہور برانڈ ہے۔ اس کی YBR بائک صارفین میں کافی مشہور ہے۔ کمپنی نے اس سال کے دوران اپنی بائکس کی قیمتوں میں 30500 روپے تک اضافہ کیا۔ یاماہا بائیکس کی قیمتوں کا موازنہ یہاں ہے۔

Yamaha Bike Prices Jan'21 Vs. Dec'21

جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے 2021 ایک مشکل سال تھا لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ 2022 میں ایسا نہیں ہوگا۔ امید ہے کہ قیمتیں مستحکم رہیں گی جو کہ یہ لوگوں کے لیے بہت بڑا ریلیف ہوگا۔ بصورت دیگر اگر قیمتیں بڑھنے کا رجحان جاری رہا تو بائک عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو جائیں گی جو کہ انڈسٹری کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.