ہںڈا بائکس کی قیمت میں 25000 روپے تک کا نیا اضافہ

0 4,677

امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی حالیہ جارحانہ گراوٹ نے نئی ملکی معیشت کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ جس کے بعد مقامی موٹر سائیکل اور کار اسمبلرز نے قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ مزید بڑھا دیا۔ کار سازوں کے بعد، اٹلس ہنڈا نے گزشتہ 20 دنوں میں دوسری بار اپنی بائکس کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے 15 فروری 2023 کو بھی موٹر سائیکل کی قیمتیں بڑھائی تھیں۔

کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 3 مارچ 2023 سے ہوگا

ہنڈا بائکس کی نئی قیمتیں

  • ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت اب 144900 روپے ہوگی جبکہ پرانی قیمت 137900 روپے تھی۔ یعنی بائک کی قیمت میں 7000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 147500 روپے سے بڑھ کر 155500 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں 8000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • ہنڈا پرائیڈر کی قیمت 181500 روپے سے بڑھ کر 190500 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں 9000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • اسی طرح کمپنی کی دوسری سب سے مشہور موٹر سائیکل ہنڈا سی جی 125 کی قیمت اب 214900 روپے ہوچکی ہے جبکہ پرانی قیمت 205900 روپے تھی۔ یعنی بائک کی قیمت میں 9000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • ہنڈا سی جی 125 SE کی قیمت 243900 روپے سے بڑھ کر 255900 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں اب 12000 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔
  • ہنڈا 125 F CB کی قیمت میں 20000 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔ جس کے بعد بائک کی قیمت 330900 روپے سے بڑھ کر 350900 روپے ہو چکی ہے۔
  • ہنڈا 150 F کی نئی قیمت 443900 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 418900 روپے ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں 25000 روپے اضافی کیا گیا ہے۔
  • آخر میں CB 150F SE کی قیمت میں 25000 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 447900 روپے سے بڑھ کر 422900 روپے ہو چکی ہے۔

جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے گزشتہ 20 دنوں کے اندر ہندا بائکس کی قیمتوں میں یہ دوسرا اضافہ ہے، جس نے مہنگائی کے شکار متوسط ​​طبقے کی قوت خرید کو مزید تباہ کر دیا ہے۔ کاروں کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ، عوامی سواری سمجھی جانے والی بائک بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔

آپ اس نئے اضافے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel