سندھ میں “A1″نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں نیلام

0 21,613

29 جون 2024 کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے 40 پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی جس سے حکومت سندھ کو مجموعی طور پر 67.54 کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں۔

تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس کے دوران سینئر وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن، اور اطلاعات سندھ، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میں تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس تقریب کا مقصد اشرافیہ نہیں بلکہ ایک عظیم مقصد ہے۔

ایونٹ میں پہلی نمبر پلیٹ “A1” 10 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی اور اسے سب سے زیادہ بولی لگانے والے تاجر “مزمل کریم” نے خریدا۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے مزمل کریم کو نمبر پلیٹ کی ملکیت کا سرٹیفکیٹ دیا۔

دوسرے نمبر پر “A786” 2.65 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔ سندھ کے وزیر توانائی ناصر شاہ نے بولی جیتنے والے کو نمبر پلیٹ کی ملکیت کا سرٹیفکیٹ دیا۔

اس کے علاوہ 38 دیگر پریمیم نمبر پلیٹس بھی تھیں۔ جن کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے۔

Plate # Sold for (millions)
A1 100
A5 53
A7 46
A8 4
A9 40
A2 37
A3 36
A4 32
A786 26.5
A6 22
A666 21
A11 16
A10 14
A777 13.5
A-0007 11
A111 11
A-0001 10.5
A20 10.5
A444 9
A110 9
A18 9
A555 8.5
A999 8.5
A14 8.2
A888 8.1
A15 7.9
A17 7.5
A12 7
A19 7
A333 6.7
A222 6.5
A13 6.2
A-0009 5.7
A16 4.2
A-0002 3.2
A-0005 2.9
A-0008 2.5
A-0004 2.3
A-0006 2.3
A-0003 2.1

 

نمبر پلیٹس کی یہ نیلامی 10 کروڑ سے لے کر سب سے کم 21 لاکھ روپے تک ہوئی۔ اس تقریب کی چند جھلکیاں یہ ہیں:

number plate auctioned for 10 crore PKRnumber plate auctioned for 10 crore PKRnumber plate auctioned for 10 crore PKRنمبر پلیٹس کی نیلامی کے بارے میں آپ کا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.