پاکستان آٹو شو 2024 میں سامنے آںے والی نئی گاڑیاں

0 16,516

گاڑیوں کے شوقین افراد جو بے صبری سے پاکستان آٹو پارٹس شو (PAPS) 2024 کا انتظار کر رہے ہیں، نئی گاڑیوں کی رونمائی کیلئے تیار ہو جائیں جو کہ جلد پاکستان میں لانچ ہوں گی۔ ان میں ہائبرڈ گاڑیوں سے لے کر PHEVs اور الیکٹرک گاڑیاں شامل ہوں گی۔

گزشتہ چند دنوں سے PakWheels کو اس بارے مسلسل اپ ڈیٹس موصول ہو رہی ہیں، جنہیں ہم نے الگ الگ بلاگز کی صورت میں لکھا کیا ہے۔ تاہم، اس بار ہم نے تمام آنے والی گاڑیوں کو ایک جگہ، یعنی ایک ہی بلاگ میں اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہاں آپ کو PAPS 2024 میں رونمائی کے لیے تیار گاڑیوں کی تمام تازہ ترین اور دلچسپ خبریں ملیں گی۔

5 ویں جنریشن کِیا سپورٹیج ہائبرڈ

سپورٹیج کے مداحوں کے لیے اب 5 ویں جنریشن کا 1.6 لیٹر ہائبرڈ ویرینٹ، 6 سپیڈ آٹومیٹک (FWD) کے ساتھ، ایک اور آپشن ہوگا جو 227hp اور 305 نیوٹن میٹر کی زیادہ سے زیادہ پاور پیدا کرتا ہے۔ اس وقت جبکہ سپورٹیج کے مداح پرانی چوتھی جنریشن سے خوش ہیں، نیا ماڈل جلد ہی مارکیٹ میں آ جائے گا۔

مارکیٹ میں موجود مقابلے کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ گاڑیHaval H6 ہائبرڈ اور Jolion جیسے ماڈلز کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

ہنڈائی ایلانٹرا ہائبرڈ

سب سے پہلے بات یہ ہے کہ PAPS 2024 ہائبرڈ CKD کاروں کی نمائش کا گڑھ ہوگا۔ لہذا، ہنڈائی نشاط کی کامیاب لائن اپ سے ایک اور ہائبرڈ کار ہنڈائی ایلانٹرا ہائبرڈ بھی پیش کی جائے گی۔

ہنڈائی ایلانٹرا ہائبرڈ کا دلکش ڈیزائن اسے ایک کامیاب گاڑی بناتا ہے۔ اس کی بہترین لُک سڑک پر یقینی طور پر ہر کسی کی توجہ حاصل کرے گی۔

ایم جی PHEV HS

یہ ایک اور CKD ہائبرڈ کار ہے لیکن پلگ اِن ہائبرڈ ہوگی۔ یہ خاص طور پرHaval H6 HEV  کا مقابلہ کرے گی۔ اس سے قبل، ایم جی پاکستان نے 2021 میں MG HS کا پیٹرول ویریئنٹ لانچ کیا تھا جو کہ بڑی کامیابی تھی۔ تاہم، اس بار کمپنی PAPS 2024 میں MG HS PHEV کے فیس لفٹ ماڈل کی رونمائی کرے گی۔

کِیا EV 5

یہ کِیا لکی موٹرز کی ایک اور گاڑی ہے لیکن اس بار ایک مکمل الیکٹرک مڈ سائز SUV جو خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہے جو C سیگمنٹ کی الیکٹرک کراس اوور خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

پہلے، کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ کِیا لکی موٹرز EV5،  EV6یا EV9 لا سکتی ہے۔ تاہم، حالیہ اپ ڈیٹس نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی EV5 لانے کے لیے تیار ہے، جو سب سے پہلے پاکستان آٹو شو میں پیش کی جائے گی۔

اس گاڑی کی پاکستان میں آمد متوقع ہے، جس کی ممکنہ لانچ 2025 کے اوائل میں ہو سکتی ہے۔ کچھ قیاس آرائیاں ہیں کہ یہ دسمبر 2024 تک لاکنچ کی جا سکتی ہے۔

ایم جی سائبرسٹر

اس بار، یہ ایک مکمل مختلف گاڑی ہے— ایک آل الیکٹرک سپورٹس کار جس کا نام ایم جی سائبرسٹر۔ کمپنی PAPS 2024 میں اس گاڑی کے AWD اور RWD ویرینٹس کی نمائش کرے گی۔

“ایم جی سائبرسٹر” میں 77kWh  کی ٹرنری لیتھیم بیٹری دی گئی ہے جو 144kW DC  چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ کارکردگی کے لحاظ سےAWD  ویرینٹ 510hp  اور 725 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے جبکہ RWD ویریئنٹ 340hp  اور 475 Nm ٹارک فراہم کرتا ہے۔

چنگان لومن

ایک اور الیکٹرک گاڑی— منی EV لومن، اس بار چنگان پاکستان کی جانب سےPAPS 2024  میں پیش کی جائے گی۔

لومن ابتدائی طور پر دو LFP بیٹری آپشنز کے ساتھ دستیاب تھی۔ یہ بیٹریاں بالترتیب 155 کلومیٹر اور 210 کلومیٹر کی رینج فراہم کرتی ہیں۔ بعد میں، kWh 27.99 بیٹری کا آپشن بھی متعارف کرائی گئی، جو 301 کلومیٹر کی رینج فراہم کرتی ہے۔

دیگر ویریئنٹس اور فیس لفٹس

اس کے علاوہBYD Atto 3  کا ایک ویریئنٹ اور BYD Seal کے دو ویریئنٹس بھی اس آٹو شو میں رونمائی کیلئے پیش کیے جائیں گے۔ اس سے قبل  BYDپاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کیا جا چکا ہے، تاہم، کمپنی نے ابھی تک اپنے کسی ماڈل کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ BYD پاکستان PAPS 2024 میں Sealion 6 اور Seal کی رونمائی کرے گی۔ مزید برآں، کِیا اسٹونک کا ایک مائلڈ فیس لفٹ ویریئنٹ بھی PAPS 2024 میں متعارف کرایا جائے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.