MG HS ایسنس کی بکنگ اور ڈلیوری سے متعلق تفصیلات
MG HS صارفین کی سب سے پسندیدہ SUVs میں سے ایک ہے جو اب پاکستان میں تیار کی جائے گی۔ ملک میں اس کراس اوور ایس یو وی کے لانچ کے بعد سے اب تک صرف CBUیونٹس یعنی امپورٹد یونٹس فروخت کے لیے دستیاب تھے۔ لیکن اب کمپنی یہ گاڑیاں پاکستان میں ہی تیار کرے گی۔
بکنگ اور ترسیل سے متعلقہ تفصیلات
کار کی قیمت کا اعلان کرنے کے بعد، کمپنی مقامی طور پر تیار شدہ MG HS ایسنس کی بکنگ اور ڈیلیوری سے متعلق تمام ضروری تفصیلات فراہم کی ہیں۔ مقامی اسمبلرز کے مطابق SUVکو مکمل (6,899,000 روپے) اور جزوی ادائیگی دونوں پر بُک کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ قانون کے مطابق جزوی ادائیگی مکمل ادائیگی کا 20 فیصد ہوگی۔
مزید برآں قانون کے مطابق پوری قیمت پر بُکنگ کرنے والے صارفین کو 60 دنوں کے اندر کار ڈلیور کر دی جائے گی جبکہ جزوی ادائیگی پر بُکنگ کرنے والوں 60 دنوں کے بعد کار ملے گی۔
مقامی طور پر تیار شدہ MG HS Essence لانچ کر دی گئی
ایم جی پاکستان میں مقامی طور پر اسمبل شدہ MG HS کو لانچ کر دیا گیا ہے۔ جو کہ واقعی خوشی کی بات ہے۔
اپ گریڈ کیا ہے؟
کمپنی نے ہمیں بتایا کہ اس نے اپنے 10000 HS صارفین کی بات سنی ہے اور صارفین کی رائے حاصل کرنے کے بعد کچھ چیزوں میں تبدیلیاں کی ہیں جو کہ ذیل میں دی گئی ہیں۔
- آٹو میٹک ایمرجنسی بریکنگ اور انٹیلیجنٹ سپیڈ سسٹ سسٹم کو غیر فعال کر دیا گیا ہے جبکہ ایم جی پائلٹ کے دیگر آپشنز باقی ہیں۔
- نئی ایم جی ایسنس میں پاکستانی نقشے کو فعال کر دیا گیا ہے۔
فیول ایوریج
کمپنی نے زور دے کر کہا ہے کہ اگر صحیح طریقے سے چلایا جائے تو گاڑی کی فیول ایوریج 13 کلومیٹر فی لیٹر ہو گی اور یہ کسی ایک کراس اوور کیلئے واقعی ایک اچھی فیول ایوریج ہے۔