پاکستان میں گاڑیوں کی ماہانہ سیلز میں 81 فیصد اضافہ
پاکستان میں کاروں کی فروخت اور پیداوار میں کئی ماہ تک رہنے والی میں شدید مندی کے بعد رواں سال ایک امید افزا آغاز دیکھا گیا ہے۔ پاما (پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن) رپورٹ کے مطابق کاروں کی ماہانہ فروخت میں حیران کن طور پر 81 فیصد اضافہ ہوا، یعنی دسمبر 2023 میں 5,816 گاڑیوں کے مقابلے جنوری 23 میں 10,536 یونٹس فروخت ہوئے۔
تاہم، سالانہ سیلز کی بات کی جائے تو یہاں 5 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی، کیونکہ کار ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 11124 کاریں فروخت کیں، کاروں کی قیمتوں میں زبردست اضافے، عوام کی قوت خرید میں کمی اور کم کاروں کی بدولت فنانسنگ یہ کمی دیکھی گئی ہے۔
بائکس کی سیلز
اسی طرح، بائکس کی فروخت میں بھی قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ 27 فیصد کا نمایاں دیکھا گیا ہے جو دسمبر 2023 میں فروخت ہونے والی 82362 بائیکس کے مقابلے میں 104619 یونٹس تک پہنچ گئی۔ ہنڈا نے گزشتہ ماہ 92041 یونٹس فروخت کیے جو کہ دسمبر 23 میں 72096 یونٹس سے زیادہ ہیں۔
دریں اثنا، پاک سوزوکی نے بھی اپنی بائکس کی سیلز میں 9 فیصد اضافہ دیکھا۔ گزشتہ ماہ 23 دسمبر میں 1363 بائیکس کے مقابلے 1484 یونٹس فروخت ہوئے۔
ٹرک اور بسیں
ٹرکوں اور بسوں کی فروخت میں 130 فیصد ماہانہ اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ ماہ دسمبر 2023 میں 105 کے مقابلے میں 242 یونٹس فروخت ہوئے۔
کمپنی وائز سیلز بریک ڈاؤن
ٹویوٹا پاکستان کی فروخت میں مجموعی طور پر 304 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ 3570 یونٹس فروخت ہوئے جو کہ دسمبر 23 میں 684 یونٹس تک محدود تھی۔
ہنڈا اٹلس کی فروخت پر روشنی ڈالیں تو کمپنی کی سیلز میں 49 فیصد اضافہ دیکھا گیا، کمپنی نے اگست 23 میں 901 یونٹس کے مقابلے گزشتہ ماہ 1339 یونٹس فروخت کیے۔
اپنے جاپانی حریفوں کے مقابلے پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کی فروخت میں 22 فیصد اضافہ ہوا، جولائی میں 3735 کاروں کے مقابلے میں 4550 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
دریں اثنا، ہیونڈائی نشاط کی فروخت میں 100 فیصد اضافہ ہوا، یعنی اگست میں 607 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 304 یونٹس فروخت ہوئے۔
کار وائز سیلز بریک ڈاؤن
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کے 2983، سوزوکی کلٹس کے 273، سوزوکی ویگن آر کے 320، سوزوکی سوئفٹ کے 552، سوزوکی بولان کے 135، اور سوزوکی راوی کے 287 یونٹس فروخت کیے۔
ٹویوٹا انڈس نے کرولا اور یارِس کے 2143 یونٹس جبکہ فارچیونر اور ہائی لکس کے 619 یونٹس فروخت کیے۔
ہنڈا اٹلس نے سٹی اور سوک کے 1207 یونٹس اور BR-V اور HR-V کے 132 یونٹس فروخت کیے۔
ہیونڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 132 یونٹس، سوناٹا کے 57 یونٹس، پورٹر کے 120 یونٹس، اور ٹکسن کے 298 یونٹس فروخت کیے۔