پاما رپورٹ – گاڑیوں کی سیلز میں 49 فیصد اضافہ
حکومت کی جانب سے برآمد سے متعلق پابندیاں ہٹانے کے بعد گزشتہ ماہ گاڑیوں کی سیلز میں بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ لیکن ایک طرف ملکی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے تو ایسی صورتحال میں مشکل وقت ختم نہیں ہوا کیونکہ قیمتوں میں اضافے کے امکانات کے ساتھ ساتھ پیداوار میں بھی کمی آنے والی ہے۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ کے مطابق اگست 2023 میں کاروں کی فروخت میں 49 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی میں 5092 یونٹس کے مقابلے گزشتہ ماہ 7579 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ سال بہ سال کی فروخت کی بات کریں تو کاروں کی فروخت میں 36 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ یعنی کار ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 11789 کاریں فروخت کیں۔
بائکس کی سیلز
اسی طرح، بائکس کی سیلز کی بات کریں تو گزشتہ ماہ بائکس کی فروخت میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی میں 72421 بائیکس کے مقابلے گزشتہ ماہ اگست میں 86504 یونٹس فروخت ہوئے۔ ہنڈا نے اگست میں 75071 بائیکس فروخت کیں جبکہ جولائی میں یہ تعداد 62012 تھی۔ دریں اثنا، پاک سوزوکی نے اپنی بائکس کی سیلز میں 80 فیصد کا حیران کن اضافہ دیکھا۔ جولائی میں 957 کے مقابلے گزشتہ ماہ 1722 یونٹس فروخت ہوئے۔
ٹرک اور بسیں
ٹرکوں کی فروخت میں 19 فیصد کمی واقع ہوئی جب کہ بسوں کی سیلز میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ جیپ اور پک اپ کی سیلز کی بات کریں تو پک اپ کی فروخت میں 13 فیصد کی کمی دیکھی گئی جبکہ جیپ کی فروخت میں 31 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
کمپنی وائز سیلز بریک ڈاؤن
ٹویوٹا پاکستان کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ اگست میں 1548 یونٹس فروخت کیے جبکہ جولائی میں یہ تعداد 1368 تھی۔
ہنڈا اٹلس کی سیلز میں 36 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ جولائی میں کمپنی نے 494 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 674 یونٹس فروخت کیے۔
پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے دیگر کار کمپنیز کی نسبت زیادہ سیلز ریکارڈ کی ہیں۔ گزشتہ ماہ کمپنی کی سیلز میں 75 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاک سوزوکی نے جولائی میں 2444 کاروں کے مقابلے گزشتہ ماہ 4268 گاڑیاں فروخت کیں۔
اسی طرح ہیونڈائی نشاط کی سیلز میں 37 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی میں 569 یونٹس کے مقابلے گزشتہ ماہ 778 یونٹس فروخت ہوئے۔
کار وائز سیلز بریک ڈاؤن
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کے 2769 یونٹس، سوزوکی کلٹس کے 305 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 359 یونٹس، سوزوکی سوئفٹ کے 506 یونٹس، سوزوکی بولان کے 166 یونٹس، اور سوزوکی راوی کے 163 یونٹس فروخت کئے۔
ٹویوٹا انڈس نے کرولا اور یارِس کے 1,119 یونٹس اور فارچیونر اور ہلکس کے 429 یونٹس فروخت کیے
ہنڈا اٹلس نے سٹی اور سوک کے 492 یونٹ اور BR-V اور HR-V کے 182 یونٹس فروخت کیے۔
ہیونڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 92 یونٹس، سوناٹا کے 101 یونٹس، پورٹر کے 120 یونٹس، اور ٹکسن کے 465 یونٹس فروخت کیے ہیں۔
مندرجہ بالا تمام سیلز کا MoM موازنہ یہ ہے: