گزشتہ ماہ گاڑیوں کی فروخت میں 26 فیصد کمی

0 779

 

گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ ماہ کافی 26 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ پچھلے چند سالوں میں آٹو مارکیٹ کی تنزلی ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں سپلائی چین میں پائی جانے والی رکاوٹیں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی انوینٹری اور طلب میں کمی ہے۔ اس کے علاوہ کم ہوتی ہوئی پیداوار، لگاتار پروڈکشن شٹ ڈاؤنز، کاروں کی فروخت اور منافع دونوں میں نمایاں مندی نے انڈسٹری کے حالات مزید خراب کر دئیے ہیں۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ 26 فیصد کمی دیکھی گئی۔ یعنی ستمبر 2023 میں 8312 یونٹس کے مقابلے گزشتہ ماہ 6200 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

سال بہ سال (YoY) سیلز کا موازنہ کیا جائے تو یہاں 54 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کمی کے عوامل میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگی آٹو فنانسنگ اور صارفین کی قوت خرید کا قابل ذکر کمی ہے۔

بائکس کی سیلز

اسی طرح، دو پہیوں کی فروخت میں گزشتہ ماہ 5% کمی واقع ہوئی، جس میں مخصوص مینوفیکچررز کی فروخت میں قابل ذکر اتار چڑھاؤ تھا۔ جاپانی موٹرسائیکل کمپنی اٹلس ہونڈا نے ستمبر 2023 میں 95,056 کے مقابلے میں 90,121 یونٹس فروخت کرتے ہوئے 5 فیصد کمی دیکھی۔

ٹرک اور بسیں

ٹرکوں اور بسوں میں نمایاں مندی دیکھی گئی، جس کی فروخت میں بالترتیب 45 فیصد اور 42 فیصد کمی واقع ہوئی

کمپنیز کی سیلز

  • ٹویوٹا پاکستان کی فروخت میں 34 فیصد کمی واقع ہوئی، اکتوبر 2023 میں ستمبر میں 1595 گاڑیوں کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 047 یونٹس فروخت ہوئے۔
  • ہنڈا اٹلس کی سیلز کی بات کریں تو کمپنی کی سیلز میں 66 فیصد کمی واقع ہوئی۔ یعنی ​​ستمبر 2023 میں 1342 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 459 یونٹس فروخت ہوئے۔
  • پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کی فروخت میں 10 فیصد کمی آئی، ستمبر 2023 میں 4234 کاروں کے مقابلے میں 3810 گاڑیاں فروخت ہوئیں

ہیونڈائی نشاط کی فروخت میں 54 فیصد کمی واقع ہوئی، جو کہ گزشتہ ماہ 377 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ ستمبر 23 میں 820 یونٹس فروخت ہوئے۔

خیال رہے کہ دیگر تمام کار کمپنیاں جیسا کہ کیا لکی موٹرز، ریگل موٹرز، ماسٹر چنگان موٹرز، الحاج پروٹون، ایم جی موٹرز پاما کی رکن نہیں ہیں۔ لہذا، رپورٹ میں ان کی سیلز سے متعلق اعداد و شمار شامل نہیں ہیں۔

گاڑیوں کی سیلز

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کے 2602 یونٹس، سوزوکی کلٹس کے 328 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 197 یونٹس، سوزوکی سوئفٹ کے 315 یونٹس، سوزوکی بولان کے 143 یونٹس، اور سوزوکی راوی کے 225 یونٹس فروخت کیے۔

ٹویوٹا انڈس نے کرولا اور یارِس کے 796 یونٹس اور فارچیونر اور ہلکس کے 251 یونٹس فروخت کیے۔

ہنڈا اٹلس نے سٹی اور سوک کے 379 یونٹس اور BR-V اور HR-V کے 80 یونٹس فروخت کیے۔

ہنڈائی نشاط  نے ایلانٹرا کے 38 یونٹس، سوناٹا کے 52 یونٹس، پورٹر کے 151 یونٹس، اور ٹکسن کے 136 یونٹس فروخت کیے۔

مندرجہ بالا تمام سیلز کا ماہ بہ ماہ موازنہ دیا گیا ہے:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.