چنگان نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

0 2,667

جنرل سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد چنگان نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اس سے قبل دیگر کار کمپنیز نے بھی اپنی گاریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔

چنگان گاڑیوں کی نئی قیمتیں ذیل میں دی گئی ہیں۔

ایلسون کی نئی قیمتیں

چنگان ایلسون کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

گاڑی کے بیس ویرینٹ ایلسون 1300 سی سی ایم ٹی کمفرٹ کی قیمت میں 30000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3899000 روپے سے بڑھ کر 3929000 روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح 1500 سی سی ایلسون  DCTکمفرٹ کی قیمت میں 40000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4199000 روپے سے بڑھ کر 4239000 روپے کر دی گئی ہے۔

ٹاپ ویرینٹ 1500 سی سی ایلسون DCT AT لیومری کی قیمت میں 100000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4499000 روپے سے بڑھ کر 4599000 روپے کر دی گئی ہے۔

چنگان اوشان کی نئی قیمتیں

چنگان اوشان X7 کمفرٹ کی قیمت میں70000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7999000 روپے سے بڑھ کر 8069000 روپے کر دی گئی ہے۔

چنگان اوشان X7 فیوچر سینس کی قیمت میں 80000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 8599000 روپے سے بڑھ کر 8679000 روپے کر دی گئی ہے۔

چنگان کارواں کی نئی قیمتیں

چنگان کارواں سٹینڈرڈ کی نئی قیمت 2779000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 2749000 روپے ہو گئی ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 30000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

چنگان کارواں پلس ماڈل کی نئی قیمت 2899000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 2929000 روپے ہو گئی ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 30000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

چنگان M9 کی نئی قیمتیں

چنگان شرپا M9 کی قیمت میں 20000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پک اپ کی قیمت 2449000 روپے سے بڑھ کر 2469000 روپے ہو چکی ہے۔

چنگان گاڑیوں کی قیمتوں میں اس اضافے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Changan Alsvin MT

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.