چنگان گاڑیوں کی قیمتوں میں 10.5 لاکھ روپے اضافہ
موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں ناکام ہے۔ بگڑتی معیشت نے انڈسٹری کے حالات کو مزید خراب کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان آٹو انڈسٹری بھی کافی متاثر ہوئی ہے۔
دیگر لوکل کار اسمبلرز کے بعد اب چنگان نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتیں 10.5 لاکھ روپے تک بڑھا دی ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 6 فروری سے ہوگا۔
خیال رہے کہ چنگان کی ایکس فیکٹری اور ایکس ڈیلرشپ قیمتیں ایک ہیں۔
چنگان ایلسون کی نئی قیمتیں
- ایلسون کے بیس ویرینٹ 3L M/T کمفرٹ ویریںٹ کی نئی قیمت 3899000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 3394000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 505000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- ایلسون 5L DCT کمفرٹ کی نئی قیمت 4199000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 3649000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 550000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- اسی طرح ایلسون کے ٹاپ ویرینٹAT 5L DCT لومئیر ویریںٹ کی نئی قیمت 4499000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 3844000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 655000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
چنگان اوشان کی نئی قیمتیں
- چنگان اوشان X7 کمفرٹ کی قیمت 7049000 روپے سے بڑھا کر 7999000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی کہ گاڑی کی قیمت میں 950000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- اسی طرح چنگان اوشان X7 فیچر سینس کی قیمت میں 1050000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 8599000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 7549000 روپے تھی۔
چنگان کارواں کی نئی قیمتیں
کارواں سٹینڈرڈ کی نئی قیمت 2749000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 2419000 روپے ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 330000 روپے اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح کارواں پلس ماڈل کی نئی قیمت 2899000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 2569000 روپے ہے یعنی اس گاڑی کی قیمت میں بھی 330000 روپے اضافہ ہوا ہے۔
چنگان M9 کی نئی قیمت
چنگان شرپا (M9) نئی قیمت 2499000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 2134000 روپے ہے یعنی اس گاڑی کی قیمت میں بھی 315000 روپے اضافہ ہوا ہے۔