چنگان نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 450000 روپے کی کمی کر دی
چنگان پاکستان نے بھی دیگر کار کمپنیز کی طرح اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے ایلسون، اوشان X7 اور ایم 9 شرپا کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے جبکہ کارواں کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہوگا۔
چنگان اوشان
چنگان اوشان ویرینٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں:
- چنگان اوشان X7 کمفرٹ کی قیمت میں 250000 روپے کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 8549000 روپے سے کم ہو کر 8299000 روپے ہو چکی ہے۔
- اسی طرح چنگان اوشان X7 فیوچر سینس کی قیمت میں بھی 250000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 8949000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 9199000 روپے تھی۔
چنگان ایلسون کی نئی قیمتیں
چنگان ایلسون کے تمام ویرینٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں:
- چنگان ایلسوین کے بیس ویرینٹ M/T 1.3L کمفرٹ کی قیمت میں 350000 روپے کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4149000 روپے سے کم ہو کر 3799000 روپے ہو چکی ہے۔
- اسی طرح چنگان ایلسوین کمفرٹ DCT 1.5L کی قیمت میں بھی 350000 روپے کمی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 4349000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 4699000 روپے ہے۔
- ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ ایلسون DCT 1.5L لیومری ویرینٹ کی نئی قیمت 4549000 روپے جبکہ پرانی قیمت 4999000 روپے تھی۔
چنگان ایم 9 کی نئی قیمتیں
چنگان شرپا ایم 9 کی قیمت میں 350000 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2529000 روپے سے کم ہوکر 2179000 روپے ہو چکی ہے۔
چنگان گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی واضح وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ہے اور مقامی کار کمپنیاں صارفین کو فائدہ پہنچا رہی ہیں۔ اس سے قبل کِیا، ایم جی، ٹویوٹا، ہنڈا اور ہیونڈائی پاکستان نے گزشتہ چند دنوں میں اپنی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اور امید ہے کہ باقی کمپنیاں بھی جلد ایسا کریں گی۔