چیری ٹیگو 8 پرو کی نئی قیمت 1 کروڑ سے تجاوز کر گئی

0 2,268

حالیہ قیمتوں میں اضافے کی لہر کے دوران کِیا لکی موٹرز کے بعد گنداھارا نیسان لیمیٹڈ نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتیں 11 لاکھ روپے تک بڑھا دی ہیں۔

کمپنی نے قیمتوں میں حالیہ اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے جبکہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والا معاشی بحران اور مہنگائی اس کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 21 مارچ 2023 سے ہوگا۔

چیری کی دونوں کاروں کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

چیری ٹیگو 4 پرو کی قیمت 6099000 روپے سے بڑھا کر 6399000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 3 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح چیری ٹیگو 8 پرو کی قیمت 9299000 روپے سے بڑھا کر 10399000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 11 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

شرائط و ضوابط:

  • 15 مارچ 2023 تک تمام کسٹمر کے آرڈرز جن کی بیلنس کی ادائیگی/مکمل ادائیگیاں جمع کرائی گئی ہیں، پرانی قیمت پر ڈیلیور کیے جائیں گے۔
  • ایکس فیکٹری قیمتیں وِد ہولڈنگ ٹیکس (WHT)، کیپٹل ویلیو ٹیکس (CVT)، فریٹ اور انشورنس چارجز کے علاوہ ہیں۔
  • مندرجہ بالا قیمتوں کا حساب موجودہ شرح تبادلہ، 25 فیصد جی ایس ٹی اور 1 فیصد سی وی ٹی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
  • نظر ثانی شدہ قیمتیں 16 مارچ 2023 سے تمام رسیدوں پر لاگو ہوں گی۔
  • ڈیلیوری کے وقت لاگو کوئی بھی حکومتی ٹیکس صارفین برداشت کریں گے۔
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.