چیری ٹیگو 9 کی آفیشل تصاویر جاری کر دی گئیں
مشہور چینی کار کمپنی چیری نے اپنی ایس یو وی چیری ٹیگو 9 کی آفیشل تصاویر جاری کر دی ہیں۔
ایکسٹیرئیر
چیری ٹیگو 9 کی تصاویر کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ یہ گاڑی انتہائی خوبصورت ہے اور لگتا ہے کہ اس کی سپورٹی لُک، کشادہ انٹیرئیر اور پرسکون ڈرائیو جیسے فیچرز سے آراستہ ہوگی۔ گاڑی کے فرنٹ پر ایک مختلف ڈیزائن کیساتھ گرِل، ہیڈلائٹس نظر آتی ہیں جو اسے مزید جاذبِ نظر گاڑی بناتی ہیں۔
انٹیرئیر
ایکسٹیرئیر کے علاوہ گاڑی کا انٹیرئیر بھی کافی متاثر کن ہے۔ کمپنی نے گاڑی کے اندرونی حصے کی خوبصورتی میں بھی اضافے کیلئے کافی محنت کی ہے جس کا کام مسافروں کو پرسکون سفر کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔ یہاں ہمیں سن روف، لیدر سیٹس اور ٹچ سکرین انفوٹین منٹ سسٹم جیسے فیچرز دیکھنے کو ملتے ہیں۔

فیچرز
گاڑی میں بہت سے سیفٹی فیچرز بھی دئیے گئے ہیں جن میں بلائنڈ سپاٹ مانیٹرنگ، لین ڈیپارچر وارننگ اور ایڈاپٹیو کروز کنٹرول شامل ہیں۔ گاڑی میں 6 ائیر بیگز بھی موجود ہیں۔
نئی آنے والی چیری ٹیگو 9 کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔