چینی کمپنی BYD سالانہ فروخت میں ہنڈا کو پیچھے چھوڑنے کے لیے تیار

0 768

چینی کار ساز کمپنی BYD نے 2024 میں 4 ملین سے زیادہ گاڑیوں کی فروخت کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کا مقصد فورڈ اور ہونڈا کو پیچھے چھوڑنا ہے۔ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ وہ دنیا بھر میں 3.6 ملین یونٹس فروخت کرے، جبکہ 4 ملین سے زائد کی فروخت کا ایک اضافی ہدف بھی رکھا گیا ہے، جو اس کے الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ ماڈلز کی مضبوط طلب کے ذریعے ممکن ہو گا۔

 BYDکی ریکارڈ فروخت اور عالمی کامیابیاں

نومبر 2024 میںBYD  نے 300000 سے زیادہ گاڑیاں فروخت کیں، جو اس کی سال بہ سال سب سے زیادہ فروخت ہے۔ کمپنی کو بیرون ملک، خاص طور پر یورپ اور جنوبی امریکہ میں بھی کامیابی ملی ہے، جہاں 2024 میں اس کی کم قیمت الیکٹرک گاڑیاں خریداروں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

اسی سال، BYD نے پاکستان میں اپنے آپریشنز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا، اور “ویلیو فار منی” کیٹیگری میں یہ کمپنی جرمن اور امریکی الیکٹرک گاڑیوں کو سخت مقابلہ دے رہی ہے۔

BYD کی کامیابی کی حکمت عملی

BYD کی کامیابی کی وجہ اس کی انوکھی حکمت عملی ہے۔ عالمی سطح پر، الیکٹرک گاڑیاں عام طور پر روایتی گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ مہنگی ہوتی ہیں، لیکن BYD کا وسیع پیمانے پر کاروباری ماڈل اسے مسابقتی برتری فراہم کرتا ہے۔

یہ کمپنی عالمی الیکٹرک وہیکل بیٹری مارکیٹ میں 35 فیصد حصہ رکھتی ہے، جس کی وجہ سے یہ اپنی گاڑیوں کے لیے بیٹریاں کم لاگت پر تیار کر سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں، BYD کی الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیاں حریف کمپنیوں کے مقابلے میں سستی اور بہتر ویلیو فار منی (VFM) ڈیلز فراہم کرتی ہیں۔ اس حکمت عملی کی بدولت، BYD نے چین میں مارکیٹ شیئر میں Tesla کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کمپنی اپنی پیداواری صلاحیت اور افرادی قوت میں اضافہ کر رہی ہے۔ اگست سے اکتوبر 2024 کے دوران، BYD نے اپنی پیداواری صلاحیت میں تقریباً 200,000 یونٹس کا اضافہ کیا اور آٹو اور پارٹس مینوفیکچرنگ کے لیے 200,000 ورکرز کی بھرتی کی۔ رائٹرز کے مطابق، ستمبر 2024 تک BYD کے ملازمین کی کل تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی تھی، جو 2023 کے اختتام پر تقریباً 703,500 تھی۔

ہنڈا اور فورڈ پر سبقت کا امکان

اب تک، BYD نے دنیا بھر میں 3.64 ملین سے زیادہ یونٹس فروخت کیے ہیں، اور توقع ہے کہ یہ تعداد 2024 کے اختتام تک 4 ملین سے تجاوز کر جائے گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو BYD عالمی فروخت کی دوڑ میں ہونڈا اور فورڈ کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.