تمام شہری لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں

0 4,272

اب ملک کے کسی بھی شہر سے تعلق رکھنے والے شہری لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنواسکیں گے۔ اسکے علاوہ دیگر اضلاع اور صوبوں کے لاکھوں شناختی ہولڈرز لاہور سے لائسنس کی سہولیات سے فائدہ حاصل کر سکیں گیں۔ علاوہ ازیں، دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے (فارنئرز) بھی لاہور سے لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

ترجمان ٹریفک پولیس لاہور عارف علی رانا کے مطابق اس سے پہلے صرف لاہور کے شناختی ہولڈرز کو، لاہور سے لائسنس بنوانے کی سہولت میسر تھی، لرنر پرمٹ کےلئے شہری شناختی کارڈ اور ایک نعقول کے ہمراہ کسی بھی لائسنس سینٹر پر تشریف لائیں، لرنر پرمٹ کے 42 یوم کے بعد مستقل لائسنس کے حصول کےلئے سائن و روڈ ٹیسٹ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ عارف علی رانا نے مزید کہا کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے لبرٹی مارکیٹ اور مناواں سینٹر 24 گھنٹے کام کریں گے۔ ارفعہ کریم ٹیسٹنگ سینٹر، گریٹر اقبال، ڈیفنس سینٹر اور بحریہ ٹاؤن صبح 08 بجے سے رات 12 بجے تک لائسنس سروسز فراہم کررہے ہیں، شہر میں 03 موبائل وینز، 23 لائسنس سینٹرز اور 06 ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں، میرٹ اور عزت دارانہ طریقے لائسنس فراہم کرنا سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے،

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.