سٹی 1.2L A/T بمقابلہ ساگا ACE A/T – ایک مختصر موازنہ
نئی ہںڈا سٹی کی لانچنگ کے بعد سٹی کے بیس ویرینٹ کا ساگا کے ٹاپ ویرینٹACE A/T سے موازنہ کریں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سٹی ایک بی سیگمنٹ سب کومپیکٹ سیڈان ہے جبکہ ساگا اے سیگمنٹ مِنی کومپیکٹ سیڈان ہے۔
پیمائش:
ہںڈا کی پیمائش کی بات کی جائے تو اس کی لمبائی 174.8 انچ، چوڑائی 66.6 انچ جبکہ اونچائی 58.9 انچ ہے۔ اسی طرح ساگا کی لمبائی 170.5 انچ، چوڑائی 66.5 انچ اور اونچائی 58.7 انچ ہے۔
انجن ٹرانسمیشن:
ہںڈ سٹی میں 1199 سی سی انجن دیا گیا ہے جو 88 ہارس پاور اور 110Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ دوسری جانب پروٹون ساگا میں 1299 سی سی انجن دیا گیا ہے جو 95 ہارس پاور 120Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یعنی یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ساگا میں سٹی کی نسبت نی صرف بڑا اور طاقت ور انجن دیا گیا ہے بلکہ اس کی ہارس پاور اور ٹارک بھی زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ ہنڈا سٹی CVT جبکہ ساگا 4 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسپشن رکھتی ہے۔
ایکسٹیرئیر:
دونوں گاڑیوں میں DRLs موجود ہیں جبکہ سٹی میں فوگ لیمپس کا اضافہ دیکھا جا سکتا ہے جو ساگا میں موجود نہیں ہیں۔ اسی طرح سٹی میں رئیر کیمرہ آپشنل ہے جبکہ پروٹون گاڑی میں یہ فیچر دیا گیا ہے۔ دونوں گاڑیوں میں 15 انچ کے رم کے ساتھ ساتھ کی لیس انٹری کا فیچر بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ سٹی میں سٹیل رم جبکہ ساگا میں الائے رم دئیے گئے ہیں۔
انٹیرئیر:
ہںڈا سٹی میں ٹِلٹ اور ٹیلی سکوپِک آپشن کے ساتھ الیکٹرونک پاور سٹیرنگ دیا گیا ہے جبکہ ساگا میں ٹِلٹ آپشن کے ساتھ ہائیڈرالک پاور نظر آتا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں گاڑیوں میں 7 انچ کی ٹچ سکرین، ڈرائیور سیٹ ہائیٹ ایڈجسٹر اور ملٹی میڈٰیا سٹیرنگ بٹنز موجود ہیں۔
سیفٹی:
دونوں گاڑیوں میں دو dual ائیر بیگز اور ABS + EBD جیسے فیچرز پائے جاتے ہیں جبکہ ساگا میں ٹریکشن کنٹرول اور ہِل سٹارٹ جیسے اضافی فیچر موجود ہیں جو سٹی میں نہیں دئیے گئے۔
قیمت:
ہنڈا سٹی کی قیمت 2,799,000 لاکھ روپے جبکہ پروٹون ساگا کی موجودہ قیمت 2,175,000 روپے ہے یعنی ساگا کا ٹاپ ویریںٹ ہںڈا سٹی کے بیس ویرینٹ سے 624,000 روپے سستا ہے۔
ایسے میں آپ اِن دونوں میں سے کون سی گاڑی خریدنا چاہیں گے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائی کا اظہار کریں۔