1000 سی سی گاڑیوں کی اسمبلی کٹس پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں کمی

0 4,652

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مقامی کار سازوں کے لیے مکمل طور پر ناک ڈاؤن (CKD) کٹس پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کے بعد، موجودہ حکومت نے بھی اس سلسلے میں ایک مثبت قدم اٹھایا ہے۔ حکومت 1000 سی سی یا اس سے بھی چھوٹے انجن والی چھوٹی کاروں کی اسمبلی کٹس پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کردی ہے۔

ریونیو ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دی گئی ہے۔ مزید یہ کہ ٹائر ٹیوبوں پر کسٹم ڈیوٹی کو بھی 25 فیصد سے کم کرکے 16 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ریلیف میں مزید اضافہ کرتے ہوئے حکومت نے 1000 سی سی کاروں کے پرانے ماڈل پر کسٹم ڈیوٹی کو بھی 32.5 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ 15 فیصد کا حالیہ ریلیف 3 سال کی میعاد کیلئے ہے اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (EDB) سے تصدیق شدہ نئے ماڈل کی کاروں پر لاگو ہوتا ہے۔

CKD کٹس سمیت درآمدی پابندیوں میں نرمی

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مکمل طور پر ناک آؤٹ (CKD) سمیت متعدد ضروری اشیاء کی درآمدی پابندیوں میں نرمی کی ہے۔ ایک سرکلر میں سٹیٹ بینک نے کہا کہ سنٹرل بینک نے 2 جنوری 2023 سے پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام اسٹیٹ بینک کو پہلے ہی جمع کرائی گئی درآمدی لین دین کی درخواستوں کو قبول کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

خیال رہے کہ رواں سال مئی اور جولائی میں جاری کیے گئے سرکلرز کے تحت بینکوں کو کسی بھی درآمدی لین دین کو شروع کرنے سے پہلے سٹیٹ بینک کے فارن ایکسچینج آپریشنز ڈیپارٹمنٹ سے اجازت لینا ضروری تھا اور اسی کی وجہ سے مختلف پابندیاں لگیں۔ جس سے آٹو انڈسٹری سب سے زیادہ متاثر ہوئی کیونکہ سٹیٹ بینک نے ملک میں کاروں کو تیار کرنے کے لیے ضروری CKD کٹس کے لیے لیٹرز آف کریڈٹ (LCs) کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔

چھوٹی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں.

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.