دیوان موٹرز نے Honri Ve کی بُکنگ پرائس کم کر دی
مقامی آٹو مارکیٹ میں اس وقت ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملکی کار ساز کمپنیاں روایتی انجن کی ٹیکنالوجی سے الیکٹرک پاور ٹرین کی طرف منتقل ہو رہی ہیں۔
پیٹرول گاڑیوں کی طرح اب کار ساز کمپنیوں نے الیکٹرک گاڑیوں پر بھی آفرز دینا شروع کر دی ہیں۔ حالیہ اپ ڈیٹ کے مطابق دیوان موٹرز نے اپنی مِنی ای وی “Honri Ve” کے دونوں ویرینٹس (2.0 اور 3.0) کی بکنگ پرائس میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
نئی بکنگ پرائس
Honri Ve 2.0 کی بکنگ قیمت میں 500000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے یہ قیمت 2000000 روپے سے کم ہو کر 1500000 روپے ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، آپ Honri Ve 3.0 کو 2500000 روپے کی بجائے کم قیمت 2000000 روپے میں بک کر سکتے ہیں۔ یعنی، 3.0 کی بکنگ قیمت بھی 500000 روپے کم ہو گئی ہے۔
Honri Ve 3.0 کی پرفارمنس اور فیچرز
یہ نئی الیکٹرک گاڑی ایک ہی چارج پر 300 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے، کار کو مکمل چارج کرنے میں گھر میں نارمل طریقے سے چارج کرتے ہوئے صرف 7 گھنٹے لگتے ہیں۔
کار میں پرمنینٹ میگنٹ سنکرونس موٹر دی گئی ہے جو 35 کلو واٹ پاور اور 87 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتی ہے۔ اس کی ٹاپ سپیڈ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور اس کا ڈرائیونگ کا تجربہ بھی بہترین ہے۔ اس میں 29.9 kWhکی لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری دی گئی ہے جو اپنی پائیداری کے لیے مشہور ہے۔
اس کے علاو Honri Ve 3.0 ڈرائیو کو پرلطف اور آسان بنانے کے لیے کئی فیچرز کے ساتھ آتی ہے۔ ڈرائیور اپنے موڈ اور سڑک کے حالات کے لحاظ سے اکانومی اور سپورٹس موڈ کے درمیان انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کار میں یہ بھی خصوصیات ہیں:
رئیر ویو کیمرہ
ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم
220V اے سی چارجنگ گن
سیفٹی فیچرز
دیوان موٹرز نے Honri Ve 3.0 میں سیفٹی فیچرز کو ترجیح دی ہے۔ کار میں یہ سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں:
- اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS) اور الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن
- ڈرائیور ایئر بیگ
- ریورس کیمرہ اور ریئر پارکنگ ریڈار
- ISOFIX چائلڈ سیٹ انٹرفیس
- لو سپیڈ پیڈسٹرین وارننگ سسٹم
گاڑی کی بکنگ پرائس میں کمی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا یہ آفر کار آمد ثابت ہوگی۔