لاہور: اورنچ لائن ٹرین سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا

0 667

میڈیا رپورٹس کے مطابق اورنچ لائن ٹرین کے علی ٹاؤن سٹیشن، ٹھوکر نیاز بیگ کے پاس ایک چھوٹا ڈرون طیارہ ٹکرایا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے فورا بعد  معاملے کی چھان بین کیلئے پولیس افسران اور بم سکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

drone
Geo News

رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ بم اسکواڈ نے طیارے کے معائنے کے بعد کہا ہے کہ اس میں کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں تھا۔ مزید یہ کہ پولیس کو ریموٹ کنٹرول ڈرون میں نصب ایک کیمرہ ملا ہے۔ سی سی پی او لاہور نے بھی نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو واقعہ کی جانچ پڑتال کی ہدایت کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون کو قبضے میں لے لیا گیا ہے تاکہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ اس کا مقصد کیا تھا اور اس نے کہاں سے اڑان بھری۔ بم ڈسپوزل اور متعلقہ حکام نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.