ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں پر شاندار ’انسٹالمنٹ آفر‘ لگا دی

0 2,526

پاکستان میں مقامی کار کمپنیوں کی سیلز کے اعداد و شمار ایک یا دو سال پہلے کے مقابلے میں بہتر نظر آ رہے ہیں۔ تاہم، موجودہ معاشی بحران، بڑھتے ہوئے اخراجات، اور مہنگائی کے پیش نظر کار کمپنیز مختلف پیشکشیں متعارف کروا رہی ہیں تاکہ گاڑی خریدنے والوں کے لیے مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔

اس بار ٹویوٹا پاکستان (IMC) نے ایک شاندار پیشکش پیش کی ہے۔ اگر آپ ٹویوٹا یارس، اسٹائلش کرولا، یا کرولا کراس خریدنا چاہتے ہیں تو یہ خواب پورا کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ٹویوٹا پاکستان نے MCB Car4U کے ساتھ مل کر صارفین کے لیے مالیاتی سہولت فراہم کی ہے۔

آفر نمبر 1

آپ خصوصی انشورنس شرح صرف 1.75 فیصد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹویوٹا کار کے مالک بننے کے سفر کا آغاز کر سکتے ییں۔

ٹویوٹا پاکستان اور MCB Car4U نے ایک پرکشش مارک اپ ریٹ متعارف کرایا ہے، جو کہ 1Y Kibor + 3% ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی پسندیدہ ٹویوٹا گاڑی کم ماہانہ قسطوں پر حاصل کر سکتے ہیں جو آپ کے بجٹ میں آسانی سے فٹ ہو۔

مزید برآں، اس پیشکش کے ساتھ آپ کو گاڑی کی ڈسکاؤنٹڈ پیریوڈک مینٹیننس سروسز بھی فراہم کی جائیں گی، جو آپ کی ٹویوٹا کو طویل عرصے تک بہترین حالت میں رکھنے میں مدد کریں گی۔

اس کے علاوہ ایکسٹینڈڈ وارنٹی کے ساتھ آپ اپنی سرمایہ کاری کو مزید محفوظ بنا سکتے ہیں اور آپ اپنے منتخب کردہ ٹویوٹا ماڈل کی فوری ڈلیوری کا بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

آفر نمبر 2

یہ پیشکش خاص طور پر بینک اسلامی کے اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے ہے۔ ٹویوٹا پاکستان اور بینک اسلامی نے مل کر یارس، کرولا اور کرولا کراس پر آسان فنانسنگ آپشنز فراہم کی ہیں۔

اس پیشکش کے تحت بغیر ٹریکر کے تکافل کی شرح صرف 1.49 فیصد سے شروع ہو رہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی گاڑی محفوظ رکھتے ہوئے ہیں ذہنی سکون کے ساتھ ڈرائیو کر سکتے ہیں۔

مزید یہ کہ، مجموعی رینٹ کی شرح صرف 14.95 فیصد تک کم ہے۔ اس کے علاوہ، اس پیشکش میں بھی ڈسکاؤنٹڈ پیریوڈک مینٹیننس سروسز، ایکسٹینڈڈ وارنٹی پر خصوصی رعایت، اور منتخب کردہ ٹویوٹا ماڈل کی فوری ڈلیوری شامل ہے۔

ٹویوٹا پاکستان کی طرف سے پیش کردہ اس دوہری پیشکش کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ اس سے فائدہ اٹھانے والے ہیں؟ ہمیں کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.