بجٹ 25-2024: مقامی سطح پر تیار شدہ HEVs کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

2 2,323

جب ایک طرف صارفین مقامی سطح پر تیار ہونے والی  HEVsپر عائد ٹیکسوں میں آسانی کے منتظر تھے تو دوسری جانب حکومت نے نئے مالیاتی بجٹ 2024-25 میں صارفین کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

” فنانس بل 2024 کے مطابق 8 ویں شیڈول کی شق 73، جو حکومت کو “سیلز ٹیکس ایکٹ، 1990” کے مطابق مقامی طور پر تیار کی جانے والیHEVs  پر 8.5 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے کی اجازت دیتا ہے، کو ختم کر دیا گیا ہے۔ نتیجتاً، اس اقدام نے مقامی سطح پر تیار کی جانے والی HEVs کو گاڑیوں کی عمومی فہرست میں دھکیل دیا ہے، جن پر 25 ٹیکس لگایا گیا ہے۔

اس اقدام کے بعد مقامی طور پر تیار ہونے والی HEVs کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے جن میں ہیوال H6 ایچ ای وی، جولین ایچ ای وی اور مقامی سطح پر تیار کی جانے والی کرولا کراس کے دو ویریںٹس شامل ہیں۔

اس سے قبل حیرت انگیز طور پر بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا تھا کہ حکومت مقامی صنعت کو سہولیات فراہم کرنے جا رہی ہے لیکن معاملات مختلف ہیں۔

متوقع قیمتیں

ہیوال کی HEVs

  • نئے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) سلیب کے مطابق، جولین ایچ ای وی کی قیمت میں 1405000 روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت بڑھ کر 10700000 روپے ہو سکتی ہے۔ یعنی کہ گاڑی کی قیمت میں 9295000 روپے اضافہ ہو سکتا ہے۔
  • اسی طرح ہیوال H6 ایچ ای وی کی قیمت میں 1804506 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت گزشتہ 11866500 روپے سے بڑھ کر 13670000 روپے ہو سکتی ہے۔

مقامی سطح پر تیار کی گئی کرولا کراس

  • کرولا کراس HEV کی قیمت میں 1429000 روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 9399000 روپے سے بڑھ کر 10828000 روپے ہو سکتی ہے۔
  • اسی طرح کرولا کراس HEV ایکس کی قیمت 1497000 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ جس کے نتیجے میں گاڑی کی قیمت 9849000 روپے سے بڑھ کر 11346000 ہو سکتی ہے۔

نیا وِڈہولڈنگ ٹیکس

نئی کاروں پر وِد ہولڈنگ ٹیکس کا بھی یہی حال ہے، جو پہلے انجن کپیسٹی پر مبنی تھا لیکن اب یہ گاڑی کی انوائس کے مطابق طے کیا جائے گا۔

مثال کے طور پر، آپ نے حال ہی میں پاکستان میں سوزوکی ویگن آر 3.8 ملین روپے میں خریدی ہے اور پرانے رجسٹریشن سسٹم کے تحت یہ فیس 20000 روپے ہوتی تھی جو اب بڑھ کر 30000 روپے ہو جائے گی۔

HEVs کے کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حکومت کے حالیہ اقدام کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹیس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.