آخر کار! پروٹون نے ساگا اور X70 کی قیمتوں میں کم کردی

0 1,858

وفاقی حکومت کی جانب سے نئی آٹو پالیسی کے اعلان کے بعد یکے بعد دیگرے آٹو کمپنیز نے گاڑیوں کی قیمتیں کم کرنا شروع کردیں۔ اس فہرست میں ٹویوٹا کا نام سر فہرست آتا ہے۔ جس کے بعد سوزوکی، کِیا، ہیونڈائی، چنگان و دیگر نے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا اور پروٹون ایک ہفتے کے بعد قیمتوں میں کمی کی ہے۔ پروٹوں ساگا اور X70 کی نئی قیمتیں ذیل میں تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔

پروٹون ساگا

نئی آٹو پالیسی میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) کو 5 فیصد سے کم کرکے 2.5 فیصد کردیا گیا ہے اور 2000-1001 سی سی کاروں پر عائد اضافی کسٹم ڈیوٹی (ACD) 5 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردی گئی ہے  جس کے بعد پروٹون نے ساگا کے تینوں ویرینٹس کے قیمتوں میں 5000 ہزار روپے تک کی کمی کر دی ہے۔

پروٹون ساگا کے سٹینڈرڈ مینوئل ویرینٹ کی قیمت 1,975,000 روپے سے کم ہو کر 1,925,000 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح پروٹون ساگا کے سٹینڈرڈ آٹو میٹک ویرینٹ کی قیمت 2,125,000 روپے سے کم ہو کر 2,075,000 روپے ہوگئی ہے۔ پروٹون ساگا Ace ویرینٹ کی قیمت کم ہو کر 2,175,000 روپے ہو گئی ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 2,225,000 روپے تھی۔

پروٹون X70

نئی آٹو پالیسی کے بعد پروٹون X70 کے دونوں ویرینٹس میں 100000 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد پروٹون X70 پریمیم FWD کی قیمت 4,990,000 روپے سے کم ہو کر 4,890,000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح  پروٹون X70 ایگزیگٹیو AWD کی نئی قیمت 4,590,000 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 4,690,000 روپے تھی۔

Proton Car Prices

پروٹون کی جانب سے کی گئی قیمتوں میں کمی آپ کی امیدوں پر پورا اتری یا آپ کو حیرانی ہوئی؟ قیمتیں کم ہونے کے بعد کیا آپ پروٹون ساگا یا پروٹوں X70 بُک کروائیں گے؟ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو یاد رکھیں کہ اس صورت میں آپ کو کئی ماہ کیلئے انتظار کرنا پڑے گا کیوں کہ ملائیشیا میں اس وقت سخت لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے پروٹون کی جانب سے گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیر کا سامنا ہے۔

سوزوکی کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

کِیا کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

ٹویوٹا کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

ہنڈا کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

چنگان کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

ہیونڈائی کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

یونائیٹڈ کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

یہ تمام گاڑیوں کی کم کی گئی قیمتیں ہیں؟ کس آٹو کمپنی کی جانب سے کم کی گئی قیمتوں سے آپ مطمئن ہیں۔ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.