مالی سال 2024 میں گاڑیوں کی پیداوار میں 32 فیصد کمی

0 2,690

ہم ہر مہینے کے وسط میں آپ کو مقامی کار ساز کمپنیوں کی سیلز کے بارے میں آپ کو آگاہ کرتے ہیں جس میں بتایا جاتا ہے پاما کی رکن کار کمپنیز کی سیلز کیسی رہیں لیکن یہ کہانی کا صرف ایک حصہ ہے۔ اب سے ہم ہر ماہ گاڑیوں کی پروڈکشن سے متعلق بھی تفصیلی رپورٹ شئیر کریں گے۔ جس میں ملک کی بڑی کار کمپنیز کی پروڈکشن کے بارے میں بات کی جائے گی آپ صنعت کی صحت، مینوفیکچرنگ کی کارکردگی بشمول سپلائی چین کے استحکام اور مستقبل میں فروخت کی صلاحیت کا ترجمہ کرنے والے پیداواری اعدادوشمار پر بھی تفصیلی نظر ڈالیں گے۔

پاما (پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 24 میں مسافر کاروں کی مقامی پیداوار میں 32 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 91560 گاڑیوں کے مقابلے 62475 یونٹس کی پیداوار ہوئی ہے۔

بائکس اور رکشوں کی پروڈکشن

مالی سال 2024 میں بائک انڈسٹری کو بھی کی صنعت کو کاروں کی صنعت کی طرح چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کی پیداوار میں 7 فیصف کمی واقع ہوئی اور پیداوار گزشتہ مالی سال 987580 سے کم ہو کر 921952 یونٹس رہ گئی۔ اس کے برعکس رکشوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو کہ مالی سال 2024 میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اس دوران رکشوں کی پروڈکشن 19735 یونٹس تک پہنچ گئی جو پچھلے سال 15820 یونٹس تھی۔

ٹرک اور بسوں کی پروڈکشن

کمرشل انڈسٹری میں اہم ترین کردار ادا کرنے والے ٹرکوں اور بسوں میں کافی کمی واقع ہوئی، جس کی پیداوار بالترتیب 39 فیصد اور 50 فیسڈ کم ہو کر 1694 اور 323 یونٹس تک رہ گئی ہے۔

جیپ/پک اپ اور ٹریکٹر

مزید برآں، ٹریکٹر کی پیداوار میں 55 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو مالی سال 2024 میں 39546 یونٹس تک پہنچ گئی ہے جو کہ پچھلے سال 25571 یونٹس تھی۔ دریں اثنا، پک اپ/جیپ ٹریکٹر کی پیداوار میں 42 فیصد کمی واقع ہوئی، مال سال 2024 میں 16295 یونٹس پیدا کیے گئے جو پچھلے سال 27916 تھے۔

پچھلے کئی مہینوں میں کاروں کی پیداوار میں کمی کے رجحان کی وجہ درآمدی پابندیاں اور سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی جانب سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ کو کنٹرول کرنے اور غیر ملکی ذخائر کی کمی کو روکنے کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کی بندش تھی۔

مالی سال 24 میں کاروں کی پیداوار میں کمی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.