وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا بریفنگ کے دوران اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں نومبر 2022 کی دوسری ششماہی یعنی 16 سے 30 نومبر تک برقرار رہیں گی۔
خیال رہے کہ اسحاق ڈار نے 30 اکتوبر کو یہی فیصلہ کیا تھا اور پیٹرولیم کی قیمتیں برقرار رکھی تھیں۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے سمری پر مشاورت کی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف فیصلہ کیا۔
پاکستان میں پٹرول کی موجودہ قیمت
30 ستمبر کو نئے تعینات ہونے والے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 12.63 روپے کی بڑی کمی کا اعلان کیا۔
پیٹرول کی موجود ہ قیمت 224.80 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 237.43 روپے تھی۔
دریں اثنا، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12.13 فی لیٹر روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے ب نئی قیمت 235.30/لیٹر روپے ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں 10.19 اور 10.78 روپے پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد کیروسین آئل کی قیمت بالترتیب 191.83 فی لیٹر اور جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 186.50 فی لیٹر روپے ہو گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں گزشتہ نظر ثانی
16 اکتوبر کو موجودہ حکومت نے ضمنی انتخابات سے قبل پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اپنے ویڈیو بیان میں نئے تعینات ہونے والے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے اگلے پندرہ دن تک پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔