ہیول جولیئن بمقابلہ ہیول ایچ 6 – ایک مختصر تقابل

0 22,325

ہیول جولیئن اور ہیول H6 پاکستان کے کومپیکٹ SUV سیگمنٹ میں نئی گاڑیاں ہیں۔ دونوں گاڑیوں کو خریداروں کی جانب اچھا رد عمل دیکھنے کو ملا ہے جیسا کہ ظاہر ہے کہ کمپنی نے ان گاڑیوں کی بکنگ بند کر دی ہے۔ اپنے صارفین کو ان گاڑیوں کے بارے میں مختصر معلومات دینے کے لیے ہم ان دو کومپیکٹ SUVs کا کمپیریزن کر رہے ہیں۔

پیمائش:

پیمائش کے لحاظ سے ہیول جولیئن کے مقابلے میں ہیول H6 زیادہ لمبی، چوڑی اور اونچی ہے۔ H6 ‏183 انچ لمبی، 74 انچ اونچی اور 67.8 چوڑی ہے جس کے مقابلے میں جولیئن 176 انچ لمبی، 72.4 انچ اونچی اور 63.7 انچ چوڑی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ H6 میں سفر کرنا زیادہ آرام دہ ہوگا۔

انجن اور ٹرانسمیشن:

دونوں SUVs ‎1500cc کے ٹربو چارجڈ انجن کے ساتھ آتی ہے جو یکساں 147-ہارس پاور پیدا کرتے ہیں۔ البتہ ٹارک میں ذرا فرق ہے، کیونکہ H6 ‎230Nm ٹارک پیدا کرتا ہے جولیئن کے 220Nm کے مقابلے میں۔ اس کے علاوہ دونوں گاڑیاں 7-اسپیڈ DCT ٹرانسمیشن رکھتی ہیں۔

انٹیریئر:

دونوں گاڑیوں کی انفوٹینمنٹ اسکرینز 10.25 انچ کی ہیں، جبکہ دونوں وائرلیس چارجرز، پیڈل شفٹرز اور اسٹیئرنگ ویل ایڈجسٹمنٹ رکھتی ہیں۔ H6 کے اضافی انٹیریئر آپشنز W-HUD اور الیکٹرک ٹیل گیل وِد میموری ہیں جبکہ جولیئن میں صرف مینوئل ٹیل گیٹ دیا گیا ہے۔

نمایاں فیچرز:

جولیئن اور H6 دونوں متعدد نمایاں فیچرز رکھتی ہیں جن میں ہل اسسٹ کنٹرول، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم، 360 ویو کیمرا، انٹیلی جینٹ ٹرننگ اور ڈائنامک گائیڈ لائنز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ H6 میں کارنرنگ بریک کنٹرول، رول موومنٹ انٹروینشن، فل آٹو پارکنگ، گو/اسٹاپ اور انٹیلی جینٹ کروز اسسٹنٹ جیسے اضافی فیچرز شامل ہیں۔

جولیئن کے اضافی فیچرز بلائنڈ اسپاٹ ڈٹیکشن، لین چینج اسسٹ، ریئر کولیژن وارننگ، انٹیلی جینٹ ڈاج اور ڈرائیور ڈراؤزی نیس ڈٹیکشن ہیں۔

سیفٹی:

ہیول نے دونوں SUVs میں متعدد سیفٹی فیچرز پیش کیے ہیں، مثلاً 6 ایئر بیگز، الیکٹرانک اسٹیبلٹی پروگرام، ٹریکشن کنٹرول، سیکنڈ کولیژن مٹی گیشن، بریک اسسٹ، فارورڈ کولیژن وارننگ، آٹومیٹک ایمرجنسی بریکنگ، لَین کیپ اسسٹ، لین ڈپارچر وارننگ اور ٹریفک سائن ریکگنیشن۔ یہ فیچرز بلاشبہ ان گاڑیوں کو ڈرائیو اور سفر کے لیے بہت محفوظ گاڑیاں بناتے ہیں۔

قیمت:

دونوں گاڑیوں میں قیمت کا واضح فرق ہے۔ جولیئن کے 55,25,000 روپے کے مقابلے میں H6 کی قیمت 62,95,000 روپے ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ H6 جولیئن کے مقابلے میں تقریباً 7 لاکھ روپے مہنگی ہے۔

ان دو نئی گاڑیوں کے فیچرز اور تفصیلات کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ ہمیں تبصروں میں آگاہ کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.