ہنڈا گاڑیوں کی سیلز میں سالانہ 400 فیصد اضافہ

0 4,527

اس ماہ کے وسط میں پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ شائع ہوئی جس میں گاڑیوں کی سیلز سے متعلق تمام تفصیلات دی گئی تھیں۔ پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی کی سوئفٹ  اور ٹویوٹا کی ہائی لکس اور فارچیونر کی شاندار سیلز پر بات کرنے کے بعد ہم ایک اور اپ ڈیٹ لے کر آئے ہیں جس میں ہنڈا اٹلس کی سیلز پر بات کریں گے۔

پاما کی رپورٹ کے مطابق ہنڈا اٹلس کی سال بہ سال (YoY) فروخت میں 385 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی نے اپریل 24 میں 1003 یونٹس فروخت کیے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 207 تھے۔ کار کمپنی نے سٹی اور سوِک کے 956 یونٹس اور BR-V/HRV کے 47 یونٹس فروخت کیے۔

ماہ بہ ماہ سیلز کی بات کریں تو کمپنی کی سیلز میں گزشتہ ماہ 54 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے۔ مارچ میں 2188 کے مقابلے میں 1003 یونٹس فروخت ہوئے ہیں۔

کئی ماہ پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) وہ کار ساز کمپنی تھی جس کو کم سیلز اور پیداوار بند ہونے کی وجہ سے بہت سے مسائل کا  سامنا تھا اور اب ہنڈا اٹلس بھی ماہانہ سیلز کمی کی صورت میں اسی صورت حال سے نمٹ رہی ہے۔

پاما رپورٹ

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ کے مطابق ماہ بہ ماہ (MoM) کاروں کی سیلز میں گزشتہ ماہ 12 فیصد اضافہ ہوا ہے، یعنی کہ مارچ 2024 میں 9381 گاڑیوں کے مقابلے میں اپریل 2024 میں 10515 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

تاہم سال بہ سال (YoY) سیلز کی بات کریں تو 135 فیصد کا حیران کن اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے میں استحکام ہے۔ کار مینوفیکچررز گزشتہ ماہ 10515 کاریں فروخت کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ تعداد 4483 تھی۔

بائکس اور رکشوں کی سیلز

اسی طرح موٹر بائیک اور رکشوں کی سیلز میں گزشتہ ماہ متاثر کن 15 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو مارچ 2024 میں 93606 یونٹس کے مقابلے 107590 یونٹس تک پہنچ گئی۔ اٹلس ہنڈا بائکس کی فروخت میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ ماہ 95069 یونٹس تک پہنچ گئی جو مارچ میں 80139 یونٹس تھی۔

دریں اثنا، پاک سوزوکی نے مارچ 2024 میں 1610 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 1684 یونٹس فروخت کرتے ہوئے 5 فیصد اضافہ دیکھا۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.