موڈیفائیڈ ہنڈا سی ڈی 70 کا اونر ریوئیو

0 2,784

گاڑی یا بائک کی موڈٰیفکیشن خاص طور پر ایک ٹیکنیکل کام ہے جس کے لیے جذبے، محنت اور جدت کی ضرورت ہوتی ہے۔ آج ہم ایک ایسی موڈیفائیڈ سی ڈی 70 کا اونر ریوئیو کریں گے جسے ایک سٹوڈنٹ نے موڈٰیفائی کیا ہے۔ آئیے اس پروجیکٹ کے بارے میں مزید جانتے ہیں۔

ماڈل اور ویرینٹ

یہ 2017 کی ہنڈا سی ڈی 70 موڈیفائی کی گئی ہے جو 67500 روپے میں خریدی گئی تھی۔ یہ ایک عام بائک تھی لیکن چونکہ اس بائیک کے اونر احمد رضا نے اسے سپر بائیک میں تبدیل کرنے کا خواب دیکھا تھا اور اپنی پوری کوشش اپنے اس خواب کو پورا کرنے میں لگا دی۔

موڈیفکیشن

پہلی بڑی خصوصیت اس کا لوئر پوسچر تھا جس کی وجہ سے یہ سپورٹس بائیک سے کافی ملتی جلتی نظر آتی ہے۔ اس کے علاوہ بائک میں کیفے ریسر کا ایک مڈ گارڈ، ایک سپوکڈ رِم، لائٹ انڈیکیٹرز، 2 پیس ہینڈل بار، ایک موبائل ہولڈر وغیرہ بھی نصب کیے گئے ہیں۔

مزید یہ کہ بائک کا ٹینک اوریجنل تھا جو سفید رنگ میں تھا۔ تاہم، انجن موڈِڈ کلچ پلیٹوں کے ساتھ سٹاک حالت میں تھا۔ اس کے ایگزاسٹ کی پوزیشن کو بھی تبدیل کیا گیا ہے جبکہ بائک کو مکمل طور پر ایک سپورٹس بائک کی شکل دینے کیلئے اس میں آف روڈ ٹائر شامل کیے گئے ہیں۔

قیمت اور دیکھ بھال

اس پروجیکٹ پر اضافی طور پر 75000 روپے لاگے آئی ہے جبکہ اس کی فیول ایوریج وہی ہے جو پہلے تھی۔ اس کے برعکس اسے ہر 1000 کلومیٹر کے بعد دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔

بلاشبہ پاک ویلز اس طرح کے ٹیلنٹ کو سامنے لاتا رہتا ہے۔ اگر آپ ہمارے نوجوانوں اور ان کے اس جذبے کو سراہتے ہیں تو ہمیں نیچے کمنٹ باکس میں اپنے خیالات سے آگاہ کریں۔

ویڈیو دیکھیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.