پروٹون ساگا کیسے بُک کروائیں – تفصیلات یہ رہیں
بالآخر پروٹون ساگا نے پاکستان کی مقامی آٹو مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے۔ کمپنی اس گاڑی کے تین ویرینٹس اسٹینڈرڈ MT، اسٹینڈرڈ AT اور Ace AT پیش کر رہی ہے جبکہ لمیٹڈ ایڈیشن R3 کے 100 عدد CBU یونٹس بھی ہیں۔ Ace AT اس سیڈان کا ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ ہے۔ پروٹون پاکستان آج ان گاڑیوں کی قیمتوں کا اعلان بھی کر چکا ہے اور بلاشبہ کومپیکٹ سیڈان کی کیٹیگری میں یہ بہت مناسب قیمتیں ہیں۔
لوگ واقعی اس نئی گاڑی کو خریدیں گے کیونکہ یہ گاڑی قابلِ بھروسہ ہے، اچھی بین الاقوامی ساکھ رکھتی ہے، بہت مناسب قیمت کی ہے اور اس میں کئی اچھے فیچرز موجود ہیں۔ آپ پروٹون ساگا کس طرح بُک کروا سکتے ہیں، تفصیلات یہ رہیں۔
بکنگ کھلی ہے:
یہ گاڑی آج ایک ڈجیٹل تقریب کے دوران لانچ ہوئی اور کمپنی عہدیدار نے اعلان کیا کہ یہ نئی سیڈان کی بکنگ 5 اپریل 2021 سے کھل بھی گئی ہے۔ یہ ایک اچھی خبر ہے کیونکہ اب آپ یہ نئی سیڈان خرید سکتے ہیں۔
بکنگ ادائیگی:
کمپنی کے مطابق پروٹون ساگا کے تینوں ویرینٹس کے لیے بکنگ کے وقت 6,00,000 روپے ادا کرنا ہوں گے، جو کہ کافی مناسب ہے۔ تو آپ قریبی ترین پروٹون کی ڈیلرشپ پر جائیں اور اپنی گاڑی کل ہی بُک کروائیں۔
ڈیلرشپس کی تعداد:
پروٹون پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی پاکستان بھر میں 9 ڈیلرشپس رکھتی ہے۔ 2 ڈیلرشپس لاہور میں، 2 ہی کراچی میں اور ایک 1،1 اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں۔ آپ پروٹون پاکستان کی ویب سائٹ پر اپنی قریبی ترین ڈیلرشپ دیکھ سکتے ہیں۔
تو انتظار کس بات کا؟ قریبی پروٹون ساگا کی ڈیلرشپ پر جائیں اور اس کار کا اپنا پسندیدہ ویرینٹ بک کروائیں۔
لمیٹڈ ایڈیشن کا معاملہ:
لمیٹڈ ایڈیشن R3 ساگا کی بکنگ کا معاملہ ذرا مختلف ہے کیونکہ یہ بہت محدود تعداد میں موجود ہے اس لیے کمپنی نے سب کو برابر کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں آپ ویب سائٹ پر موجود ایک فارم پُر کریں گے، پھر ایک قرعہ اندازی ہوگی اور یہ گاڑی اس میں جیتنے والوں کو دی جائے گی۔ ہے نا دلچسپ؟
ڈلیوری کا وقت:
ہماری معلومات کے مطابق کمپنی جون 2021 میں پروٹون ساگا کے CKD یونٹس ڈلیور کرے گی، اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کل گاڑی بُک کرواتے ہیں تو آپ کو دو مہینے بعد ملے گی، جو بہت زیادہ وقت نہیں ہے۔
اس لانچ کے حوالے سے اپنے خیالات پیش کیجیے؟ ہمیں بتائیں کہ آپ ساگا کا کون سا ویرینٹ بک کروائیں گے۔
آٹو انڈسٹری کے بارے میں مزید نیوز، ویوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگز پر آتے رہیے۔