ہیوںڈائی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
ملک میں جاری معاشی بدحالی کے بعد موجودہ حکومت نے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا ہے جس میں گاڑیاں بھی شامل ہیں اور جس کے نتیجے میں مقامی کار اسمبلرز کو ایک ماہ میں قیمتوں میں ایک اور اضافے کا اعلان کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ دیگر کار کمپنیز کی طرح ہیونڈائی کاروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل، پاکستان سوزوکی موٹرز (PSMC)، اٹلس ہنڈا (HACL) اور ٹویوٹا انڈس موٹرز (IMC) نے گزشتہ 30 دنوں میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں تین بار اضافہ کیا ہے۔
ہیونڈائی گاڑیوں کی نئی قیمتیں
ہیونڈائی ایلانٹرا
- ہیونڈائی ایلانٹرا L6 کی قیمت میں 50000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5699000 روپے سے بڑھ کر 5749000 روپے ہو گئی ہے۔
- اسی طرح ہیونڈائی ایلانٹرا L0 کی قیمت میں بھی 55000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6099000 روپے سے بڑھ کر 6154000 روپے ہو گئی ہے۔
ہیونڈائی سوناٹا
ہیونڈائی سوناٹا کے دونوں ویرینٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔
- 2000 سی سی ہیونڈائی سوناٹا کی قیمت میں 75000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 8649000 روپے سے بڑھ کر 8724000 روپے ہو چکی ہے۔
- اسی طرح 2500 سی سی ہیونڈائی سوناٹا کی قیمت 9399000 روپے سے بڑھ کر 9484000 روپے ہو چکی ہے۔ یعی گاڑی کی قیمت میں 85000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
ہیونڈائی ٹوسان
- ٹوسان FWD کی قیمت میں 65000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7399000 روپے سے بڑھ کر 7464000 روپے ہو گئی ہے۔
- ٹوسان AWD کی قیمت میں بھی 70000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7899000 روپے سے بڑھ کر 7969000 روپے ہو گئی ہے۔
ہیونڈائی سٹاریا
- ہیونڈائی سٹاریا 5 A/Tکی قیمت میں 75000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 8289000 روپے سے بڑھ کر 8364000 روپے ہو گئی ہے۔
- ہیونڈائی سٹاریہ 2D M/Tکی کی قیمت میں بھی 75000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 8424000 روپے سے بڑھ کر 8499000 روپے ہو گئی ہے۔
- ہیوںڈائی سٹاریا 2D A/T کی قیمت میں 80000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 8829000 روپے سے بڑھ کر 8909000 روپے ہو گئی ہے۔
- اسی طرح ہیونڈائی سٹاریا HGS کی قیمت میں بھی 100000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 10909000 روپے سے بڑھ کر 11009000 روپے ہو گئی ہے۔
ہیونڈائی پورٹر
- ہیونڈائی پورٹر ڈیک لیس کی قیمت میں بھی 30000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3388000 روپے سے بڑھ کر 3358000 روپے ہو گئی ہے۔
- ہیوںڈائی پورٹر فلیٹ ڈیک کی قیمت میں 30000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3408000 روپے سے بڑھ کر 3378000 روپے ہو گئی ہے۔
- اسی طرح پورٹر ہائی ڈیک کی قیمت میں بھی 30000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3398000 روپے سے بڑھ کر 3428000 روپے ہو گئی ہے۔
What do you think about new Hyundai car prices? Tell us in the comments section.