ہیونڈائی ایلانٹرا کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا!

0 16,475

ہیونڈائی نشاط موٹرز نے ہیونڈائی ایلانٹرا سیڈان کی رونمائی کر دی ہے، جس کا شدت سے انتظار ہو رہا تھا۔ کمپنی نے ہیونڈائی پاکستان کے فیس بک پیج پر لائیو آن لائن لانچ ایونٹ کیا۔ ایلانٹرا پاکستان میں ٹوسان کے بعد ہیونڈائی کی دوسری گاڑی ہے۔

ہیونڈائی پاکستان نے چھٹی جنریشن کی ایلانٹرا ایک ویرینٹ GLS میں ہی لانچ کی ہے۔ کمپنی کو امید ہے کہ وہ مستقبل میں مزید ویرینٹس بھی متعارف کروائے گی۔

ہیونڈائی ایلانٹرا کا مقابلہ

ایلانٹرا پاکستان میں ہیونڈائی کی پہلی سیڈان ہے۔ یہ گاڑی یہاں دہائیوں سے موجود سیڈانز ٹویوٹا کرولا اور ہونڈا سوِک، اور حال ہی میں لانچ کی گئی چنگان ایلسوِن کا مقابلہ کرنے کے لیے آئی ہے۔

آفیشل قیمت

کمپنی نے اپنی پہلی سیڈان کار 40,49,000 روپے کی قیمت کے ساتھ پیش کی ہے، جو لگ بھگ براہِ راست مقابل گاڑیوں، کرولا اور سوِک، جتنی ہی ہے، لیکن ایلسوِن کی قیمت سے تقریباً ڈبل یعنی دوگنی ہے۔ ایلانٹرا کی بُکنگ کل 22 مارچ سے شروع ہو رہی ہے۔

ایلانٹرا کی نمایاں جھلکیاں

ایلانٹرا اسپورٹی ایکسٹیریئر، خوبصورت beige رنگت کا ٹُو-ٹون لیدر انٹیریئر اور کئی پاور پیک فیچرز رکھنے والی ایک پریمیئم کومپیکٹ سیڈان ہے۔

  • انجن: 2.0 لیٹر اِنلائن 4-سلنڈر MPI گیسولین DOHC انجن
  • ٹرانسمیشن: 6-اسپیڈ آٹومیٹک
  • پاور: 154 hp @6,200 RPM
  • ٹارک: 195 Nm @ 4,500 RPM
  • چار ڈرائیو موڈز (نارمل، ECO، اسپورٹ، اسمارٹ)
  • ‏LED ہیڈ لائٹس اور ٹیل لائٹس
  • ٹریکشن کنٹرول
  • ہِل اسٹارٹ اسسٹ
  • اینٹی-لاک بریکنگ سسٹم (ABS)
  • ریئر پارکنگ کیمرا
  • ڈوئل SRS ایئر بیگز
  • الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ
  • پاور وِنڈوز
  • ‏8-وے پاورڈ ڈرائیور سِیٹ
  • پاور سن رُوف
  • اسمارٹ ٹرنک
  • کروز کنٹرول
  • ‏7 انچ انفوٹینمنٹ سسٹم
  • وائرلیس چارجنگ
  • ‏16 انچ الائے رِمز
  • ‏6 اسپیکرز
  • چھ رنگ: پولر وائٹ، سلوَر میٹالک، گریفائٹ گرے میٹالک، بلیک ڈائمنڈ میٹالک، ٹیل بلو اور فیئری ریڈ۔

ایلانٹرا بلاشبہ پاکستانی آٹو مارکیٹ کے سیڈان سیگمنٹ میں ایک زبردست اضافہ ہے اور موجودہ سیڈانز، کرولا اور سوِک، کی مقابل زبردست گاڑی ہے۔ لیکن ہیونڈائی کی سیڈان کیا چنگان ایلسوِن جتنی توجہ حاصل کر پائے گی؟ لگتا ہے ہمیں اس کے لیے انتظار کرنا اور دیکھنا پڑے گا۔

ابھی تک کے لیے اتنا ہی۔ ہم ایلانٹرا بمقابلہ کرولا، ایلانٹرا بمقابلہ سوِک اور ایلانٹرا بمقابلہ اسپورٹیج الفا جیسے تفصیلی تقابل پر کام کر رہے ہیں۔ اس لیے ہمارے ساتھ رہیے!

Google App Store App Store