ہنڈائی ٹوسان ہائبرڈ لانچ کر دی گئی – قیمت کی تفصیلات

0 9,957

2025 مقامی کار مارکیٹ کے لیے ایک خوشگوار سفر رہا ہے! پچھلے چار مہینوں میں نئی گاڑیوں کی جیسے بارش ہو رہی ہو — ہم پہلے ہی Kia Sportage L، GuGo Box EV، JAC T9 Hunter، MG HS Trophy، Dongfeng Box EV اور Isuzu D-Max کو خوش آمدید کہہ چکے ہیں۔ اور اب، اپنی گاڑیاں اسٹارٹ کریں… Hyundai Tucson Hybrid بھی اس قافلے میں شامل ہو گئی ہے!

Hyundai Nishat Motors نے پاکستان میں 4th جنریشن Hyundai Tucson Hybrid متعارف کرا دی ہے، جو کہ اپنی بڑھتی ہوئی ہائبرڈ فیملی میں SUV کی ایک نئی جھلک لے کر آئی ہے! اکتوبر میں Elantra Hybrid کی لانچنگ کے بعد، کمپنی ایک اور ماحول دوست ماڈل کے ساتھ واپس آئی ہے۔ اور اس بار، Tucson Hybrid اُس 5th جنریشن ہائبرڈ Kia Sportage کا مقابلہ کرنے آئی ہے جو رواں سال جنوری میں لانچ ہوئی تھی۔

قیمت 

یہ محدود مدت کے لیے ابتدائی قیمتیں ہیں:

  • Tucson Hybrid Signature AWD (ٹاپ ویرینٹ) – 11,999,000 روپے (ایکس-فیکٹری)

  • Tucson Hybrid Smart FWD (بیس ویرینٹ) – 10,999,000روپے (ایکس-فیکٹری)

فیچرز و دیگر خصوصیات 

نیچے Tucson Hybrid SUV کی وہ خصوصیات و تفصیلات دی گئی ہیں جو اب تک سرکاری طور پر سامنے آئی ہیں۔ تاہم، کمپنی نے ابھی گاڑی کے اندرونی و بیرونی ڈیزائن، اسٹائلنگ عناصر، پرفارمنس صلاحیتوں، اور حفاظتی ٹیکنالوجیز سے متعلق مکمل معلومات جاری نہیں کیں۔ جیسے ہی Hyundai مزید تفصیلات جاری کرے گی، ہم آپ کے لیے ایک جامع تجزیہ لے کر آئیں گے۔

  • انجن: 1.6L T-GDi HEV (ٹربوچارجڈ گیسولین ڈائریکٹ انجیکشن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل)

  • ڈرائیو: HTRAC AWD (آل-ویل ڈرائیو)

  • مجموعی طاقت: 232 ہارس پاور

  • مجموعی ٹارک: 367 نیوٹن میٹر

  • لمبا وہیل بیس: 2755 ملی میٹر

  • ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول

  • ہیڈ-اپ ڈسپلے (HUD)

  • 19-انچ الائے ویلز

  • گرم اور ہوادار فرنٹ سیٹس

  • میموری سیٹس

  • ڈرائیو موڈز مع ٹیرین موڈز

  • کالم ٹائپ SBW (شفٹ-بائی-وائر) ٹرانسمیشن

  • ایل ای ڈی پروجیکشن ہیڈلیمپس مع انٹیلیجنٹ فرنٹ-لائٹنگ سسٹم (IFS)

  • Hyundai SmartSense مع 20 سے زائد ADAS (ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹم) خصوصیات

  • بیٹری پاور آؤٹ پٹ: 64 کلو واٹ

Type Tucson Hybrid Smart Tucson Hybrid Signature
Specifications
Drive FWD AWD
Terrain Modes x Snow, Mud, Sand
Exterior L x W x H (mm) 4640 x 1865 x 1665
Long Wheelbase (mm) 2755
Ground Clearance (mm) 181
Combined Max. Power 232
Combined Max. Torque 376
Battery Type Lithium Ion
Battery Power Output 64 kW
Features
Hyundai SmartSence 20 + ADAS features
Heater & Air Conditioner Dual Zone Climate Control
Head-up-Display x Available
Memory Seats x Available
Heated & Ventilated Seats x Available
FingerPrint (AVN Authentication + Engine Start x Available
Wheel Type & Size 18-inch Alloy Wheel 19-inch Alloy Wheel
Headlamp Multifaceted Reflector w/Static Bending Light Projection Lamp w/ intelligent Front-lighting System

نئی Hyundai Tucson Hybrid پاکستانی آٹو انڈسٹری میں ایک اچھا قدم ہے، جو ایک مکمل ہائبرڈ SUV تجربہ فراہم کرتی ہے۔ چاہے آپ بیس FWD ویرینٹ کا انتخاب کریں یا فیچر سے بھرپور AWD ویرینٹ کا، Hyundai کی چوتھی جنریشن Tucson یہ یقین دہانی کرواتی ہے کہ آپ مستقبل کی جانب روانہ ہو رہے ہیں — وہ بھی مؤثر، اسٹائلش اور محفوظ انداز میں۔

آپ کو نئی لانچ ہونے والی Hyundai Tucson Hybrid کی خصوصیات، تفصیلات اور قیمت کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ہمیں کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.