کِیا سٹونک بمقابلہ ہںڈا سوِک – تفصیلی موازنہ
اب جبکہ کِیا سٹونک جلد لانچ ہونے والی ہے تو ہم نے سوچا کیوں نہ 1800 سی سی VTi Oriel سوِک سے بی سیگمنٹ سب کومپیکٹ کراس اوور ایس یو وی سٹونک کا موازنہ کیا جائے۔ یہ موازنہ اس لیے بھی کیا گیا ہے کہ دونوں گاڑیوں کی قیمت کسی حد تک یکساں ہے۔
پیمائش
کِیا سٹونک کی پیمائش کی بات کی جائے تو یہ 4140 ملی میٹر لمبی، 1760 ملی میٹر چوڑی اور 1520 ملی میٹر اونچی ہے جبکہ اسکی ویل بیس 2580 ملی میٹر ہے۔ اس کے مقابلے میں ہنڈا سوِک کی لمبائی 4630 ملی میٹر، چوڑائی 1799 ملی میٹر، اونچائی 1433 ملی میٹر جبکہ ویل بیس 2700 ملی میٹر ہے۔ لہذا، سوِک اپنے مدمقابل گاڑی کی نسبت زیادہ لمبی اور چوڑی ہے لیک اونچائی میں کم ہے۔
سٹونک کی گراؤنڈ کلیئرنس 183 ملی میٹر جبکہ ہنڈا سوِک کی 153 ملی میٹر ہے۔
انجن اور ٹرانسمشن
کِیا سٹونک میں 1400 سی سی MPI انجن دیا گیا ہے جو کہ 100 ہارس پاور اور 133Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب ہنڈا سوِک میں 1800 سی سی VTEC انجن دیا گیا ہے جو 138 ہارس پاور اور Nm169 ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس موازنے سے پتہ چلتا ہے کہ سوِک میں بڑا اور طاقتور انجن دیا گیا ہے۔
ٹرانسمشن کی بات کی جائے تو سٹونک میں 6 سپیڈ آٹومیٹک رکھتی ہے جبکہ ہںڈا سیڈانز میں CVT کی ساتھ آتی ہیں۔ دونوں گاڑیوں میں فرنٹ وہیل ڈرائیو ڈرائیوٹرین دی گئی ہے۔
ایکسٹیرئیر
کِیا سٹونک میں متوقع طور پر ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس، 4 سٹرپ ایل ای ڈی DRLs اور ہیلوجن فوگ لیمپس دئیے گئے ہیں جبکہ سوِک میں فُل LEDہیڈلائٹس، ایل ای ڈی DRLs اور فوگ لیمپس نظر آتے ہیں۔ دونوں گاڑیوں میں16 انچ الائے ویلز دئیے گئے ہیں۔ ٹائر سائز کا موازنہ کیا جائے تو سٹونک میں 195/55/R16 جبکہ سوِک 215/55/R16 ٹائر سائز دیا گیا ہے۔
انٹیرئیر
سٹونک میں 8 انچ فلوٹنگ ٹچ سکرین جبکہ سوِک میں 4.2 انچ ایل سی ڈی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سوِک میں 7 انچ کی فُل کَلر TFT ٹچ سکرین کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ اس طرح سوِک کو یہاں برتری حاصل ہے۔
اس کے علاوہ دونوں گاڑیوں میں 6 وے مینوئل ایڈجسٹمنٹ، کی لیس انٹری، آٹو اے سی اور اے سی کنٹرول جیسے فیچرز دیکھنے کو ملتے ہیں۔
سیفٹی
دونوں گاڑیوں میں dual ائیر بیگز، ٹریکشن کنٹرول، ہِل اسسٹ، سٹیبلٹی کنٹرول، ABS اور ABDجیسے سیفٹی فیچر موجود ہیں جبکہ سٹونک میں ٹریکشن کنٹرول، ہِل اسسٹ، اسٹیبلٹی کنٹرول، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS) اور فرنٹ + ریئر پارکنگ سینسرز جیسی اضافی سیفٹی فیچرز موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ہنڈا سوِک میں رئیر کیمرہ کا آپشن بھی موجود ہے۔
قیمت
ہنڈا سوِک اوریل کی قیمت 3864000 روپے جبکہ امید کی جا رہی ہے کہ کِیا سٹونک کی قیمت 35 سے 40 لاکھ رکھی جائے گی۔