Seres 3 EV بمقابلہ MG5 EV – تفصیلی موازنہ
ایم جی 5 ای وی پاکستان میں لانچ کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں میں ایک اہم اضافہ ہے، اور ہم آپ کے لیے نئی آنے ہونے والی الیکٹرک کار ایم جی 5 کا سیریس 3 کے ساتھ تفصیلی موازنہ لے کر آئے ہیں۔
سائز
ایم جی 5 کا لمبائی 4600 ملی میٹر، چوڑائی 1818 ملی میٹر جبکہ اونچائی 1543 ملی میٹر ہے۔ دوسری جانب سیریس 3 کی لمبائی 4385 ملی میٹر، چوڑائی 1850 ملی میٹر اور اونچائی 1650 ملی میٹر ہے۔ اس کے علاوہ سیریس 3 ایک بی سیگمنٹ سی ایس یو وی ہے جبکہ ایم جی 5 ایک سی سیگمنٹ سٹیشن ویگن ہے۔
پاور
ایم جی 5 کی الیکٹرک موٹر کی پاور 115 کلو واٹ ہے جبکہ گاڑی میں 61.1 کلو واٹ کی بیٹری دی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے گاڑی کی رینج 403 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ اس کے مقابلے میں سیریس 3 کی موٹر پاور میں120 kW ہے۔ گاڑی میں kWh49.34 کی بیٹری دی گئی ہے جبکہ رینج 403 کلومیٹر ہے۔
اس کے علاوہ ایم جی 5 میں الائے وہیلز سیرس کے 18 انچ کے مقابلے میں 16 انچ ہیں۔
انٹیرئیر اور سیفٹی فیچرز
ایم جی 5 میں فیبرک سیٹس جبکہ سیرس 3 لیدر سیٹس ہیں جبکہ دونوں گاڑیاں 10.25 انچ کے انفوٹینمنٹ سسٹم اور ہیٹِڈ فرنٹ سیٹوں کے ساتھ آتے ہیں۔ دونوں گاڑیوں میں سٹینڈرڈ سیفٹی فیچرز کے طور پر چھ ایئر بیگز، فرنٹ کولیشن وارننگ اور لین ڈیپارچر وارننگ دئیے گئے ہیں۔ Seres 3 میں فرنٹ اور ریئر پارکنگ سینسرز موجود ہیں جبکہ MG 5 صرف رئیر پارکنگ سینسرز کے ساتھ آتی ہے۔
قیمت
Seres 3 کی قیمت 8390000 روپے ہے جبکہ MG5 EV کی قیمت 13490000 روپے ہے جو کہ سیریس کی نسبت کافی مہنگی ہے۔