اس وقت جب ملکی معیشت کا برا حال ہے، لوکل کار انڈسٹری میں کچھ اچھا نہیں چل رہا۔ ایک طرف جبکہ سیلز میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، کار ساز کمپنیاں پیداوار بند کرنے کا اعلان کر رہی ہیں، مقامی اسمبلرز کم ہوتے ہوئے منافع سے پریشان ہیں کر رہے تو دوسری جانب صارفین انڈسٹری کوئی اچھی خبر کی تلاش میں ہیں۔ اس صورتحال میں ہم آپ کیلئے ایک اچھی خبر لے کر آئے ہیں۔
قبل ازیں، ہم نے آپ کو آگاہ کیا تھا کہ MG پاکستان میں HS کے دو اور ویرینٹس لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، لیکن جلد یا شاید اس ماہ کے آخر تک کچھ نیا سامنے آنے والا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم جی پاکستان دو الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، جن میں ایم جی ZS EV اور ایم جی ایچ ایس ای وی کی جدید ترین جنریشن شامل ہیں۔ خیال رہے کہ کمپنی ان EVs کے CBU یونٹس لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
ان گاڑیوں سے متعلق مزید تفصیلات بشمول خصوصیات، فیچرز، دونوں کاروں کی قیمتیں، لانچ کی صحیح تاریخ اور بکنگ کا انکشاف ہونا باقی ہے۔
ایم جی موٹر کی نئی پالیسی
دیگر کار کمپنیز کی طرح ایم جی پاکستان بھی گرین ٹیکنالوجی پر اچھی گرفت حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ کمپنی نے ہائبرڈ، پلگ ان ہائبرڈ اور مکمل طور پر الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کی طرف تیزی سے پیش قدمی شروع کردی ہے۔
ایم جی موٹرز ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز (HEVs) پلگ ان ہائبرڈ وہیکلز (PHEVs) اور مکمل طور پر الیکٹرک وہیکلز (EVs) کی ایک وسیع رینج پیش کر کے انڈسٹری ایک الگ مقام حاصک کرنا چاہتی ہے۔ کار ساز کمپنی کا مقامی طور پر اسمبل شدہ PHEVs لانے کا منصوبہ ہے جس میں 50 ملین چینی یوآن (تقریباً 7 ملین ڈالر کے برابر) کی کافی سرمایہ کاری شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے کمپنی حکومت پاکستان سے الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق بہترین پالیسی چاہتی ہے۔
کمپنی کے عہدیدار کے مطابق، الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کے توسیعی منصوبے حکومت کی طرف سے سازگار پالیسی سپورٹ حاصل کرنے پر منحصر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لاہور کے JWSEZ آٹوپارک میں موجودہ ایم جی سہولت میں اس توسیع کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کافی جگہ ہے۔
آپ MG کی آنے والی کاروں منصوبوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔