مائلڈ ہائبڑد سوزوکی آلٹو کی فیول ایوریج 37 کلومیٹر فی گھنٹہ – فرسٹ لُک ریوئیو

1 38,961

جاپانی سوزوکی آلٹو کو پاکستانی مارکیٹ میں مقامی طور پر اسمبل شدہ ویریئنٹ پر ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے۔ کار کی بہتر کوالٹی، متاثر کن فیول ایوریج اور جدید سیفٹی فیچرز اس کو کسی بھی صارف کی پہلی ترجیح بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن اس کی قیمت پاکستانی آلٹو کی نسبت کافی مہنگی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں اس گاڑی کی سیلز بہت کم ہیں۔

اس بلاگ میں، ہم 9 ویں جنریشن جاپانی مائلڈ ہائبرڈ سوزوکی آلٹو کا فرسٹ لُک ریوئیو لے کر آئے ہیں جس میں فیچرز اور خصوصیات پر تفصیلی بات کی جائے گی۔

گاڑی کا ڈیزان

اس گاڑی کو 2021 میں لانچ کیا گیا تھا اور 2022 میں یہ جاپان کی سڑکوں پر نظر آئی تھی۔ بعدازاں میں یہ 2024 میں پاکستانی مارکیٹ میں آئی۔ گاڑی کے ایکسٹیرئیر کی بات کریں تو یہاں 5 لیول ایڈجسٹ ایبل ہیلوجن لیمپ، ایک خوبصورت گرِل، بلیک آؤٹ ریٹریکٹ ایبل مررز آتے ہیں۔ اسی طرح رئیر پروفائل کی بات کریں تو یہاں ٹیل لیمپ اورینٹیشن کو ہاریزینٹل لائٹس سے بدلا گیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ پانچویں جنریشن آلٹو سے متاثر لگتی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں 13 انچ کے سٹین لیس سٹیل کے رمز مجموعی طور پر گاڑی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

انجن اور پاور

اس جاپانی سوزوکی آلٹو میں 660 انجن دیا گیا ہے جسے اس بار ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سی وی ٹی ٹرانسمیشن کے ساتھ جڑا ان لائن 3 سلنڈر انجن 48 ہارس پاور اور 58 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتا ہے۔ اس کی مائلڈ ہائبرڈ ٹیکنالوجی فیول ایوریج کو بہتر بناتی ہے۔

سوزوکی جاپان کا دعویٰ ہے کہ گاڑی کی فیول ایوریج 37 کلومیٹر فی لیٹر ہے جو کہ ملک کی فی الحال بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں کے سامنے صارفین کیلئے کسی بڑے ریلیف سے کم نہیں ہے۔

انٹیرئیر اور سیفٹی فیچرز

اس نئی جنریشن آلٹو کی اونچائی کو پچھلے 8ویں جنریشن کے ماڈل کے مقابلے بہتر ہیڈ سپیس اور ایک اچھی کیبن سپیس کے ساتھ بہتر بنایا گیا ہے۔ اس نئے ویرینٹ میں کمپنی نے خصوصیات کے بجائے سیفٹی فیچرز پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔

اس کے علاوہ گاڑی کا AC مینوئل کنٹرول کے ساتھ آتا ہے، پیدل چلنے والوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے اینٹی کولیژن سسٹم دیا گیا ہے۔ گاڑی میں پارکنگ سینسرز، ایک بنیادی کلسٹر پینل، فرنٹ کیمرے اور آٹو ہیڈلائٹ جیسے فیچرز بھی نظر آتے ہیں۔ گاڑی میں چار کپ ہولڈرز فراہم کیے گئے ہیں جبکہ سن وائزر پر وینیٹی مررز غائب ہیں۔

اس نویں جنریشن کی جاپانی سوزوکی آلٹو کی قیمت 3750000 روپے ہے جو سوزوکی کلٹس سے کم ہے۔

ویڈیو دیکھیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.