پچھلے کچھ دنوں سے ہیونڈائی ٹکسن کی بکنگ کے حوالے سے انٹرنیٹ پر اور موٹرنگ کمیونٹی میں غلط معلومات پھیل رہی ہے۔ پاک ویلز کے ذرائع کے مطابق یہ معلومات بالکل غلط ہے اور پاکستان میں ہیونڈائی ٹکسن کی بکنگ ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ اگر کوئی ٹکسن بُک کرنے کے لیے آپ سے پیسے لے رہا ہے تو اپنے نقصان کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے کیونکہ ہیونڈائی کی جانب سے آفیشلی ابھی تک بکنگ کے عمل کا آغاز نہیں ہوا۔ لوگ غلط معلومات کے ذریعے آپ کو دھوکا دے سکتے ہیں؛ اس لیے کوئی بھی گاڑی بک کروانے سے پہلے آفیشل ذرائع سے اس کی تصدیق کریں۔ اگر کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹکسن کی لانچ یا بکنگ کے حوالے سے کوئی معلومات پھیلا رہا ہے تو وہ بھی ٹھیک نہیں ہیں۔
ماضی میں ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں جہاں لوگوں نے آٹوموبائل سیکٹر میں صارفین کے ساتھ فراڈ کیے۔ ایک بڑا واقعہ تب پیش آیا جب ٹویوٹا گوجرانوالہ موٹرز کے مالک نے نئی گاڑیوں کی بکنگ کے لیے کسٹمرز سے پیسے لیے اور پھر ملک سے فرار ہو گیا۔ یہ پاکستان کی جدید آٹوموبائل تاریخ میں عوام کو لوٹنے اور فراڈ کرنے کے بڑے واقعات میں سے ایک ہے۔ اس لیے یقینی بنائیں کہ آپ گاڑی کو کمپنی کی مجاز ڈیلرشپ سے بک کروائیں تاکہ خود کو فراڈ سے بچا سکیں۔ اور پے آرڈر ہمیشہ کمپنی کے نام پر بنائیں۔
ہیونڈائی ٹکسن دنیا بھر میں کوریائی برانڈ کی مشہور SUV ہے۔ ایک مرتبہ لانچ ہو جانے کے بعد یہ کِیا اسپورٹیج اور ٹویوٹا فورچیونر کا مقابلہ کرے گی۔ ٹکسن کی وہ فیچرز اور تفصیلات جو پاکستان میں آ سکتی ہیں، کچھ یہ ہیں:
- OL پٹرول MPI انجن 155hp اور 192Nm ٹارک پیدا کرنے والا
- آل-وِیل ڈرائیو (AWD) سسٹم
- اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS) اور ٹریکشن کنٹرول
- 172mm گراؤنڈ کلیئرنس
- 6-اسپیڈآٹومیٹک گیئر باکس
- اموبیلائزر اور ایئربیگز
- فیول کی بچت کے لیے ایکو موڈ
- 60:40 اسپلٹ فولڈیبل ریئر سیٹس
- HD ٹچ اسکرین اسمارٹ انفوٹینمنٹ سسٹم
- پروجیکٹر یا LED ہیڈلیمپس
- ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs)
- الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول (ESC)
- اسپیڈ سینسنگ آٹو ڈور لاک
- چائلڈ سیٹ اینکر – ISOFIX
- سن رُوف (پینورامک یا سادہ)
- کروز کنٹرول
ی
یہ تمام تفصیلات اور فیچرز ہیونڈائی کی جانب سے پاکستان میں ٹکسن لانچ کرنے کے فیصلے کے بعد مختلف بھی ہو سکتے ہیں۔ جب تک ٹکسن لانچ نہیں ہو جاتی اور ہیونڈائی کی جانب سے باضابطہ طور پر بکنگ شروع نہیں ہو جاتی، بکنگ کے لیے کسی بھی ڈیلر یا شخص کو پیسے نہ دیں۔ ٹکسن کی آمد کے ساتھ ہی کومپیکٹ SUV کے شعبے میں مقابلہ بڑھ جائے گا اور دلچسپ صورت اختیار کرے گا۔
ایسی ہی خبروں کے لیے آتے رہیں اور اپنے کمنٹس نیچے دیے گئے سیکشن میں دیں۔ آپ نئی ہیونڈائی ٹکسن اور پاکستان میں اس کے امکانات کے حوالے سے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔