شاہکام فلائی اوور عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے شاہکام فلائی اوور کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ یہ پراجیکٹ لنک روڈ، نیو ڈیفنس روڈ اور شاہکام انٹرسیکشن پر ٹریفک کی روانی کو استحکام دے گا۔
گزشتہ سال جولائی میں لانچ کیے گئے اس منصوبے پر 4.233 ارب روپے لاگت آئی ہے۔ یہ فلائی اوور ملتان روڈ، فیروزپور روڈ اور نیو ڈیفنس روڈ کو موہلنوال سے ملاتا ہے۔
ایل ڈی اے کے چیف انجینئر مظہر حسین خان نے کہا کہ فلائی اوور تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ فلائی اوور کے دونوں اطراف کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جس سے نہ صرف عوامی نقل و حرکت میں آسانی ہوگی بلکہ مسلسل ٹریفک جام، کاربن کے اخراج وغیرہ سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب فلائی اوور کو بند نہیں کیا جائے گا جبکہ بقیہ کام ٹریفک کے تسلسل کے ساتھ ساتھ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ایل ڈی اے کو عیدالاضحیٰ پر فلائی اوور کے افتتاح کو یقینی بنانے کے لیے مطلوبہ ترقیاتی کام تیزی مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے لیے تین ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائنوں کو بھی بند کیا دیا تاکہ کام کرنے والے عملے کو بجلی کا کرنٹ لگنے کا خدشہ نہ ہو۔
اس سے قبل لیسکو نے بجلی بند کرنے سے انکار تھا۔ بعدازاں، اتھارٹی نے شٹ ڈاؤن کا شیڈول جاری کر دیا۔
آپ کا کیا خیال ہے، یہ پراجیکٹ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں کس طرح مددگار ثابت ہوگا؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں ۔
آٹو انڈسٹری کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے، پاک ویلز بلاگ وزٹ کرتے رہیں۔