نئی سوئفٹ میں ٹرانسمشن کا مسئلہ، کسٹمر کی شکایت

0 1,011

سوزوکی گاڑیوں میں سامنے آنے والے مسائل صرف فِٹنگ تک محدود نہیں ہیں بلکہ اب انجن اور ٹرانسشمن میں بھی مسائل سے متعلق شکایات موصول ہونے لگیں ہیں۔ معاملات کس حد تک خراب ہیں آئیے دیکھتے ہیں۔

تفصیلات

کسٹمر کے مطابق اس نے 24 اپریل 2022 کو نئی لانچ کی گئی سوزوکی سوئفٹ GLX CVTخریدی۔ چند ہی دن کے بعد گاڑی کے گئیر باکس سے وائبریشن کے ساتھ ایک عجیب و غریب آواز آنا شروع ہو گئی۔ اس نے ڈیلرشپ سے رابطہ کیا۔ گاڑی میں آنے وانے والے مسئلے کے بارے میں جان لینے کے بعد ڈیلرشپ نے اسے انجن آئل تبدیل کرنے کو کہا۔ کسٹمر کا کہنا ہے کہ اس نے چار بار انجن بدلا ہے لیکن مسئلہ وہیں کا وہیں موجود ہے۔.

ڈیلرشپ نے تسلیم کیا ہے کہ خریداری کے دن سے CVT کا ایک ضروری پارٹ غائب ہے۔ سب سے بڑھ کر، وہ جدید ترین CVT فنکشنز اور ٹیکنالوجی سے ناواقفیت کی وجہ سے اس پارٹ کی نشاندہی نہیں کر سکے۔ ڈیلرشپ نے وارنٹی کو بڑھا دیا ہے، اور ہیڈ آفس نے بھی CVT کو تبدیل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ لیکن کئی ہفتے ہو چکے ہیں ڈیلرشپ صرف اس معاملے میں تاخیری حربے آزما رہی ہے۔ جس کے باعث کسٹمر کو لگتا ہے کہ ڈیلرشپ صرف وارنٹی کے ختم ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔

یہ پہلی شکایت نہیں ہے۔

یہ کوئی نئی یا پہلی شکایت نہیں ہے۔ اس سے قبل، ہم نے کئی سوشل میڈیا پوسٹس دیکھی ہیں جو سوزوکی گاڑیوں کی بری کوالٹی اور کمپنی کی اس میں کم سے کم دلچسپی کے حوالے سے کسٹمر کی شکایات کو سامنے لاتی ہیں۔

بونٹ کی بے ترتیب فٹنگ

اس کے علاوہ ایک اور ایسی پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی جس میں آلٹو کے بونٹ کی بےترتیب فٹںگ کی وجہ سے کسٹمر نے شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ کسٹمر نے اس پوسٹ میں گاڑی کی تصاویر بھی شئیر کیں۔ جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بونٹ کی ایک سائیڈ نارمل ہے، جب کہ دوسری طرف بے پناہ خلا ہے۔

اس سال کے شروع میں، ایک اور گاہک نے دعویٰ کیا کہ کمپنی نے اسے پینٹ شدہ دروازے کے ساتھ آلٹو فروخت کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، کراچی سے تعلق رکھنے والے صارف نے دعویٰ کیا کہ اس کے بہنوئی نے سوزوکی ڈیلرشپ سے بالکل نئی سوزوکی آلٹو خریدی، لیکن وہ پینٹ دروازے کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ گاہک نے کہا کہ ڈیلرشپ میں کوالٹی کنٹرول چیک سسٹم نہیں تھا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.